29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خدمات کے شعبے کے لئے برانڈ انڈیا تیار کریں :پیوش گوئل

Urdu News

نئی دہلی، کامرس و صنعت  اور ریلویز کےمرکزی وزیر   جناب پیوش گوئل نے کہا کہ 12 چیمپئن خدمات کے شعبوں کو  فروغ دینے کے لئے    برانڈ انڈیا   تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامرس اور صنعت کی وزارت     ریاستوں کی   شراکت داری میں   خدمات کی  صنعت میں   مختلف شعبوں کو مدد فراہم کرائے گی اور   ان چیمپئن شعبوں   کو پھلنے پھولنے اور وسعت پانے    کے قابل بنانے کے لئے     پالیسیاں تیارکرے گی تاکہ وہ  ہندستانی معیشت   کے  مزید   واضح طریقے سے   خدمت کرسکیں۔  خدمات کا شعبہ   پانچ ٹریلین   امریکی ڈالر کی معیشت، جس کے لئے  ہندستان پوری طرح تیار ہے،     میں   تین ٹریلین امریکی ڈالر کا  تعاون کرے گا۔

کامرس اور صنعت کے وزیر  آج نئی دہلی میں    خدمات کی پانچویں    عالمی نمائش   (جی ای ایس) کے تعارفی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جی ای ایس 2019 کا انعقاد 28-26 نومبر 2019 تک  بنگلورو میں کیا جائے گا۔  بنگلورو میں  جی ای ایس 2019 کی میزبانی پر  انہوں نے  خوشی کا اظہار کیا  کیونکہ یہ شہر  روایت اور جدیدیت کا    بہترین  امتزاج ہیں۔ انہوں نے جی ای ایس 2019 میں  ایک  شراکت دار    ریاست کے طو رپر اترپردیش کا    استقبال  بھی کیا۔

 جنا ب پیوئش گوئل نے   ایک منظم طریقے سے خدمات کے شعبے    کو فروغ دینے   میں  سروسیز  ایکسپورٹس  پرموشن کونسل   (ایس ای پی سی)  اور  کنفیڈریشن    آف انڈین انڈسٹری   (سی آئی آئی)  کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا  سیاحت،  صحت دیکھ ریکھ اور تعلیم  جیسے شعبے سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور     روزگار کے مواقع پیدا کریں گے   صنعت کاری کو فروغ دیں گے اور غیر ملکی زر مبادلہ   حاصل کریں گے۔  وزیر موصوف  نے کہا کہ  خدمات کے شعبے کے زبردست امکانات سے ابھی   فائدہ اٹھایا جانا ہے    اس شعبے  میں  بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور ہندستانی معیشت    میں تعاون  کرنے کی صلاحیت ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیرنے ایس ای پی سی   اور سی آئی آئی سے کہا کہ وہ  آئی ٹی اور آئی ٹی ایس  کے علاوہ    سیاحت  او ر قانونی خدمات مالیاتی اور  اکاؤنٹنگ خدمات    پر توجہ مرکوز کریں     تاکہ گھریلو صارفین اور   بیرونی ممالک  سے ہندستان آنے والے والوں کو     خدمات کا ایسا گلدسہ پیش کیا جاسکے  جو کہ تمام   پہلوؤں کا احاطہ کرسکے ۔

جناب پیوئش گوئل نے   ای اسپورٹس   یا الیکٹرانک اسپورٹس کمپٹیشنن میں   نیشز کپ   کی ٹرافی  کی نقاب کشائی کی۔  ای اسپورٹس   خصوصی طور پر پروفیشنل کے درمیان     ویڈیو گیمز   مسابقتوں کا اہتمام  کرتے ہیں۔ ہندستان کھلاڑی/ٹیم کے بندوبست ،کوچیز  اسٹریمرس اور مقامات   کےشعبے میں  ای اسپورٹس کے   مکمل  ایکو سسٹم کے ذریعہ   اس بڑھتے ہوئے  کاروبار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔ ای اسپورٹس جی  ای  ایس 2019 کی  خصوصیات میں سے ایک ہے۔

درمیانی اور  بڑے پیمانوں کی  صنعتوں کے    کرناٹک کے وزیر   جگدیش شیٹر، کامرس کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری  سدھانشو پانڈے   نے بھی    اس تعارفی تقریب سے خطاب کیا۔    مرکزی وزارتوں، محکموں  ریاستی حکومتوں    کے سینئر افسران    ، دہلی میں واقع     غیر ملکی سفارتی مشنوں اور خدمات کی صنعت   کے     نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More