30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمام ریاستوں نے جی ایس ٹی کے نفاذ میں کمی کو پورا کرنے کے لئے آپشن- 1 کا انتخاب کیا ہے

Urdu News

مقننہ والی تمام 28 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والے محصولات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپشن -1 میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جھارکھنڈ ایسی واحد ریاست ہے ، جس نے اب آپشن -1 کو قبول کرنے کی اطلاع دے دی ہے۔ قانون ساز اسمبلی  والی سبھی 3 مرکزی کے زیر انتظام ریاستیں جو جی ایس ٹی کونسل کے ممبر ہیں پہلے ہی آپشن -1 کے حق میں فیصلہ کر چکی  ہیں۔

حکومت ہند نے جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی کمی کی   رقم قرض لینے کے لئے آپشن – 1 کا انتخاب کرنے والی  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے خصوصی قرض لینے کا  بندوبست  کیا ہے جس پر 23 اکتوبر 2020 ء سے عملدر آمد  ہو رہا ہے اور حکومت ہند پہلے ہی پانچ قسطوں میں ریاستوں کی طرف سے 30،000 کروڑ روپئے قرض لے چکی ہے اور اسے  ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو دے چکی ہے، جس نے آپشن -1 کا انتخاب کیا۔ اب ریاست جھارکھنڈ کو بھی اس  کے ذریعہ اگلے دور سے شروع ہونے والی رقوم ملیں گی۔ 6،000 کروڑ روپئے کی اگلی قسط 7 دسمبر 2020 کو ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو جاری کی جائے گی۔

آپشن-1 کی شرائط کے تحت ، جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی کمی کو پورا کرنے  کی غرض سے قرض لینے  کے  خصوصی  بندو بست کی سہولت حاصل کرنے کے علاوہ ، ریاستیں 17 مئی ، 2020 کوشروع ہونے والی خود انحصار مہم کے تحت حکومت ہند کے ذریعہ دی جانے والی  2 فیصداضافی قرضوں میں سے ، جو 1.1 لاکھ کروڑ روپئے کی خصوصی بندوبست  سے زیادہ ہے، مجموعی ریاستی گھریلو مصنوعات  (جی ایس ڈی پی) کی 0.50 فیصد کی  حتمی قسط پر قرض لینے کی غیر مشروط اجازت حاصل کرنے کے بھی حقدار  ہیں۔ آپشن -1 کے انتخاب کی وصولی پر ، حکومت ہند نے ریاست جھارکھنڈ (جھارکھنڈ کی جی ایس ڈی پی کا 0.50فیصد) کو 1،765 کروڑ روپئے کی اضافی قرض لینے کی اجازت دے دی ہے۔

اضافی قرض لینے کی اجازت کی رقم 28 ریاستوں کو دی گئی ہے اور خصوصی ونڈو کے ذریعے جمع کی گئی رقم اور ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کو اب تک جاری کی گئی رقم کی تفصیل حسب ذیل درج کی گئی ہے۔

جی ایس ڈی پی کے 0.50 فیصد کی ریاست وار اضافی قرضے لینے کی اجازت اور خصوصی ونڈو کے ذریعہ جمع کی گئی رقم ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطوں کو   04.12.2020 تک منتقل کردی گئی ہے ۔

(روپئے کروڑ میں )

سلسلہ وار نمبر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے نام 0.50 فیصد اضافی قرضے لینے کی مجاز ریاستیں خصوصی ونڈو کے ذریعہ جمع کیے گئے فنڈ کی رقم ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو منتقل کی  گئی
1 آندھرا پردیش 5051 804.15
2 اروناچل پردیش* 143 0.00
3 آسام 1869 346.12
4 بہار 3231 1358.54
5 چھتیس گڑھ# 1792 0.00
6 گوا 446 292.20
7 گجرات 8704 3208.80
8 ہریانہ 4293 1514.40
9 ہماچل پردیش 877 597.47
10 جھارکھنڈ# 1765 0.00
11 کرناٹک 9018 4317.39
12 کیرالہ 4,522 328.20
13 مدھیہ پردیش 4746 1580.51
14 مہاراشٹر 15394 4167.99
15 منی پور٭ 151 0.00
16 میگھالیہ 194 38.89
17 میزورم 132 0.00
18 ناگالینڈ 157 0.00
19 اوڈیشہ 2858 1329.97
20 پنجاب 3033 475.80
21 راجستھان 5462 907.12
22 سکّم 156 0.00
23 تمل ناڈو 9627 2171.90
24 تلنگانہ 5017 299.88
25 تریپورہ 297 78.90
26 اتر پردیش 9703 2090.21
27 اتراکھنڈ 1405 806.10
28 مغربی بنگال 6787 252.22
مجموعی رقم  (اے): 106830 26966.76
1 دہلی
2 جموں  و کشمیر
3 پوڈوچیری
مجموعی رقم (بی): 106830 30000.00

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More