25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلے کی وزارت ،ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کے لئے دیر پا ترقی کا شعبہ قائم کرے گی

Urdu News

نئیدہلی: کوئلے کی وزارت نے ملک میں  ماحولیاتی دیر پا کوئلے کی کانکنی کو فروغ دینے کی خاطر اور کانوں    کا کام  ختم کرنے  یا کانوں  کو بند کرنے  کے دوران ماحولیاتی  فکروں  پر  توجہ دینے کے لئے  ایک ’ دیر پاترقیاتی شعبہ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس اقدام کی  بڑی  اہمیت  ہے کیونکہ  اب جب  کہ  نئی  پرائیویٹ کمپنیا ں مستقبل میں  قائم ہونے والی ہیں ،  کانوں کی  بازیافت  کے لئے مناسب  رہنما خطوط  تشکیل دئے جانے کی ضرورت  ہے جو کہ بہترین  عالمی کارروائیوں سے مطابقت  رکھیں ۔

          دیر پاترقیاتی شعبہ  ( ایس ڈی سی )  کوئلہ کمپنیوں  کی  طرف سے دستیاب ذرائع  کو  دیر پا طریقے پر زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے      ،  کانکنی  کے  خراب اثرات کو کم سے کم کرنے  اور ماحولیاتی خدمات کو  بہتر بنانے کے لئے  مشورے دے گا ،تجویزیں اور منصوبے پیش کرے گا نیز بہتری کے اقدامات کا جائزہ لے  گا۔ یہ شعبہ اس معاملے میں  کوئلے کی سطح پر  وزارت  میں   نوڈل  پوائنٹ کے طور پر کام کرے گا۔  یہ شعبہ  ماحولیاتی  اقدامات کو بہتر بنانے  ،جن میں  کانوں  کو بند کرنے سے متعلق  فنڈ کا قیام  بھی شامل ہے ، مستقبل کا  پالیسی فریم ورک مرتب کرے گا۔

          ایس ڈی سی  ایک باقاعدہ  حکمت  عملی  تیار کرے  گا جس کی شروعات  اعدادوشمار جمع کرنے ، معلومات کا تْجزیہ کرنے  ،معلومات فراہم کرنے اور منصوبہ  بندی  سے ہوگی۔ یہ کام  ماہرین کے ذریعہ  کیا جائے گا ۔

          بھارت میں   اندازاََ   َ   2550  مربع کلومیٹر  کا علاقے  پر مختلف  کوئلہ کانیں  واقع ہیں اور مزید علاقوں کو بھی اس میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ایس ڈی سی کوئلہ کمپنیو  ں  کو ماحولیات  کو بہتر بنانے کے اقدامات  ( پانی چھڑکنا  ،گرد کو دبانے کے طریقے  اور شوروغل   کم کرنے کے طریقوں) کے بارے میں   مشورے دے گا نیز  کانکنی کی سرگرمیوں سے  پیداہونے والی  آواز کی کثافت  کو  کم کرنے کے طریقے تجویز کرے گا۔

          اس طر  ح یہ دیر پار ترقیاتی شعبہ  باضابطہ  طریقے  پر  ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات  پر توجہ دے گا اور کانوں  کے آس پاس  کام  کرنے والے اور رہنے والے لوگوں  کو ایک بہتر ماحول  فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More