37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آن لائن سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل کو شروع کرنے میں تیزی لانے کیلئے کہا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج سائبر اسپیس میں جرائم سے درپیش نئے چیلنجوں کے بارے میں خبردار کیا اور سائبر سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے مؤثراقدامات کرنے کے لئے زور دیا۔ امور داخلہ کی وزارت میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں انہوں نے غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیتوں کو مضبوط تر کرنے کی ہدایت دی تاکہ یہ ایجنسیاں سائبر جرائم سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی اہل ہو سکیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے حساس شعبوں میں منصوبوں کی سکیورٹی کلیئرنس میں تیزی لانے کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 4 سال پہلےجہاں کسی منصوبے کے کلیئرنس میں اوسطاً 120 دن کا وقت لگتا تھا، اب یہ کم ہو کر 53 دن ہو گیا ہے۔ جناب راج ناتھن سنگھ نے کلیئرنس کے وقت میں مزید کمی لانے کی ہدایت دی اور اس کے لئے متعلقہ انتظامی وزارتوں کے اشتراک و تعاؤن سے آن لائن نظام استعمال کرنے کے لئے کہا تاکہ منصوبوں کو جلد از جلد کلیئرنس مل سکے۔ اس عمل سے کارکردگی اور نگرانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

چائلڈ پورنوگرافی اور دیگر فحش مواد کی تشہیر کے لئے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ   نے آن لائن سائبر جرائم رپورٹنگ پورٹل کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متاثرہ افراد کو شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگی۔ علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والی متعلقہ ایجنسیاں تحقیقات کریں گی اور ایسے فحش مواد کو ہٹانے کے لئے کارروائی کی جائے گی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے سائبر خطرات کے خلاف وسیع پیمانے پر بیداری لانے کے لئے کہا اور امورداخلہ کی وزارت کے تحت آنے والے تمام آرگنائزیشن کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو مسلسل سائبر آڈٹنگ کے لئے زور دے کر کہا۔ انہوں نے سرکاری سیکٹر کے لئے نیشنل انفارمیشن سکیورٹی پالیسی اینڈ گائڈ لائنز (این آئی ایس پی جی)کی جدید کاری کے لئے ہدایت دی۔ انہوں نے فرضی فون کال کے ذریعہ سادہ لوح عوام کو مالی دھوکہ دینے کے واقعات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوامی بیداری پھیلانے اور اس طرح کے مالی دھوکہ دہی کے لئے ادارہ  کو باقی فریم ورک کو مستحکم کرنے کے لئے کہا۔

اس میٹنگ میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر اور امورداخلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو گابا کے علاوہ امور داخلہ کی وزارت کے اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More