31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے طلبا سے کہا ہے کہ وہ قوم کو عظیم بنانے کے لئے اپنے مقصد کو اعلیٰ بنائیں ، اونچے خواب دیکھیں اور سخت محنت کریں

Urdu News

نئی  دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب این وینکیا نائیڈو نے  ملک کے نوجوانوں سے  کہا ہے کہ وہ سردار  ولبھ بھائی پٹیل کی غیر معمولی زندگی  ،  ان کے کارناموں   اور اصولوں سے فیضان  حاصل کریں ۔ انہوں  نے نوجوانوں  سے کہا کہ وہ  اسی عزم  اور  بے لوثی    کے ساتھ  قوم کی خدمت کریں   ۔

          ولبھ  ودیا نگر میں   سردار پٹیل یونیورسٹی  کے  62 ویں  جلسہ  تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ ہرسال  15دسمبر کو                                                                                          (سردار پٹیل کی برسی کے موقع پر )  جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام کرنا  ،  اس  عظیم رہنما کو  خراج عقیدت  پیش  کرنا ہے ۔ نائب  صدر جمہوریہ  نے کہا کہ سردار  پٹیل آج بھی  ملک میں  لاکھوں  لوگوں  کے لئے مسلسل  فیضان کا باعث  ہیں ۔

          انہوں  نے کہا کہ قوم    ان کے ویژن  ،فولادی عزم  اور بھارت کے  اتحاد  اوریگانگت کے تئیں    ان کے  پختہ ارادے کے لئے  ان کی  ہمیشہ  شکر گزار رہے گی۔

          انہوں  نے کہا :’’  نوجوان  ،  نئے اور ابھرتے ہوئے بھارت کے رہنما ہیں۔‘‘  نائب صدر جمہوریہ نے  نوجوانوں  پر زور دیا  کہ وہ   ذات  پات  اور جنس  پر مبنی تفریق   ،  فرقہ  پرستی اورکرپشن   جیسی  سماجی  برائیوں  کو ختم کرنے میں   پہل کریں  ،جس  نے قوم کی مجموعی ترقی میں رکاوٹ  ڈالی ہوئی ہے۔ انہوں   نے نوجوانوں سے  یہ بھی کہا کہ وہ  جدت طرازی کے بھارت کے عظیم ورثے کو آگے لے جائیں  اور کفایتی  ، انقلابی نوعیت کے     اور قابل عمل  حلوں  کے امکانات تلاش کریں ۔

          انہوں  نے کہا :’’  آپ کا کام  ایک  ’نیو انڈیا ‘   اورایسا بھارت بنانا ہے ، جہاں ترقی کا انحصار  امن اور استحکام ،جدت طرازی اور مہارت   پر منحصر ہو۔‘‘

          انہوں  نے کہا کہ  نیا بھارت  ایسی تنگ  دیواروں سے آزاد ہونا چاہئے ، جو لوگوں  کی تقسیم کرتی ہیں ۔  انہوں  نے اس بات  کی ضرورت پر زور دیا  کہ ہر شخص کو  قوم   کے اتحاد ویگانگت اور ترقی   کے لئے عہد بند ہونا چاہئے ۔

          بھارت کو تہذیب کا پالنا قرار دیتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں  جو ثقافتی  ،  لسانی  اور مذہبی  گوناگونیت  ملتی ہے ، وہ  دنیا میں کہیں اور نہیں  پائی جاتی ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ  بھارت کی  مالامال ثقافت   گوناگونیت   اور اس کی  قدیم  تہذیب کی اہم اقدار  کی حفاظت  کرنے کی  اجتماعی کوششیں  کی جانی چاہئیں ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے  طلبا کے مابین نیشنلزم کے جذبے کو  فروغ دینے کی ضرورت  پر زوردیا تاکہ وہ قوم کے اتحاد اور یگانگت کے تئیں عہد بند رہیں  ۔

          نوجوان نسل میں   نظم وضبط کی  پابندی اور فرض  کے احساس   کی آبیاری کرنے کی اہمیت  کو اجاگر کرتے ہوئے  انہوں  نے کہا کہ کسی یونیورسٹی کو  کسی کے بھی ذریعہ سیاسی مقاصد کے  لئے استعمال  نہیں  کیا جانا چاہئے ۔

اس سوال  پر کہ سردار پٹیل  کا وارث کو ن ہے  ؟  جناب نائیڈو نے کہا کہ سردار  پٹیل کا تعلق  پورے ملک سے ہے اور  جو بھی ان کی زندگی  اور ان  کے ویژن کی  پابندی کرتا ہے وہ سردار  پٹیل کا وارث ہے ۔

یہ رائے ظاہرکرتے ہوئے کہ شمولیت کو ہمارے  ترقیاتی منصوبوں کا  پارس ہونا چاہئے  ، جناب  نائیڈو  نے کہا کہ خوشحالی   اسی صورت میں بامعنی ٰ  ہوسکتی ہے  اگر یہ غریبوں  ، پسماندہ  لوگوں اور معاشرے کے   حاشئے   پر زندگی گزارنے والے طبقوں تک پہنچے  ۔

انہوں  نے کہا کہ  ترقی کا جو بھی ایجنڈہ تجویز  کیا جائے اسے استحکام کا امتحان  پاس کرنا چاہئے  ،  جناب نائیڈو نے کہا کہ ترقیات کی وجہ سے ماحولیات کو نقصا ن نہیں  پہنچنا چاہئے ۔

 جلسہ  تقسیم اسناد کے موقع پر جو اہم شخصیات موجود تھیں  ، ان میں  گجرات کے وزیر تعلیم   جناب بھوپیندر سنگھ  چُدساما   ،گجرات کی  تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ  وبھاباری  بین   ، سردار پٹیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ستیش   کلکرنی   شامل تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More