38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کی وزارت نے کالی مرچ کی کم از کم درآمدی قیمت مقرر کردی

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت کی مرکزی وزارت نے کالی مرچ کی کاشت کرنے والوں کے مفاد کے تحفظ کے لئے گرم مصالحے سے متعلق بورڈ کی یہ تجویز منظور کرلی ہے کہ کالی مرچ کی کم از کم درآمدی قیمت 500 روپے فی کلو گرام مقرر کی جائے ۔

ابھی حال ہی میں دوسرے علاقوں سے کم قیمت پر کالی مرچ درآمد کرنے کی وجہ سے اندرون ملک کالی مرچ کی قیمتوں میں کمی آجانے کے سبب کالی مرچ کی کاشت کرنے والوں کے اندر بڑی تشویش پیدا ہوگئی تھی۔ کالی مرچ کی قیمت میں ایک سال میں تقریباً 35 فی صد کی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کالی مرچ کی کاشت کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

کیونکہ کالی مرچ پیدا کرنے والے زیادہ تک ملک آسیان کے علاقے میں واقع ہیں ۔ اس لئے اس بات کا بھی اندیشہ تھا کہ ان ملکوں کی کالی مرچ سری لنکا کے راستے لائی جائے گی اور ایس اے ایف ٹی اے نیز آئی ایس این ایف ٹی اے کے تحت رعایتی درآمدی ڈیوٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ کسانوں کی انجمنیں سخت اقداما ت کرنے کا مطالبہ کررہی تھیں جن میں کالی مرچ کی کم از کم درآمدی قیمت (ایم آئی پی) مقرر کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا تاکہ دوسرے علاقوں سے سستی قیمت پر کالی مرچ کی درآمد کو روکا جاسکے۔

کم از کم درآمدی قیمت مقرر کرنے سے اندرون ملک قیمتوں میں بہتری پیدا ہوگی خاص طو ر پر ایک ایسے وقت میں جب کہ کالی مرچ کی فصل کی کٹائی کا وقت قریب آرہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More