24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ کے بعد ہندوستان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہوکر ابھرے گا اور عالمی سطح پر احترام حاصل کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے آج یہاں کہا ہے کہ  کووڈ کے بعد ہندوستان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہوکر ابھرے گا اور عالمی سطح پر  احترام حاصل کرے گا۔ ایک پرائیویٹ چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو  میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں  تمام خدشات اور توقعات کے باوجود انہیں یقین ہے کہ  آج سے چھ ماہ بعد دنیا ہندوستان کی طرف احترام کی نظر سے دیکھے گی اور  ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کی خواہش مند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صرف اتنا ہی نہیں  ، ہندوستان کاروبار اورتجارت کے لئے ایک محفوظ مقام کے طور پر بھی ابھرے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا تھا جس سے  ہندوستان کو  کووڈ۔ 19 کے بعد کی دنیا  کے نئے طور طریقے سیکھنے میں مدد ملی۔

جب ان سے خصوصی طور پر پوچھا گیا کہ وہ چونکہ شمال مشرقی خطے   کے انچارج  ہیں جس کاانحصار  عام طور  سیاحت پر ہے، کے بارے میں بتائیں کہ اس پر کووڈ عالمی وبا کا کیا اثر پڑے گا، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اس کے جواب میں بتایا کہ شمال مشرق میں  سیاحت کا فائدہ ہوگا اور وہاں پر یوروپ اور  اس کی جانب یوروپ دیگر مغربی ممالک کے سیاح  بھی راغب ہونا شروع ہوں گے کیونکہ  ان  ممالک میں زیادہ تر سیاحتی مقامات کورونا سے بری طرح متاثرہوئے ہیں جبکہ ہندوستان کا شمال مشرقی خطہ نسبتاً کورونا سے پاک رہا ہے اور  کچھ مقبول ترین سیاحتی مقامات جیسے سکم  میں تو اس پوری مدت کے دوران ایک بھی کورونا پازیٹیو معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

داکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جہاں تک کاروبار اور تجارت کا معاملہ ہے، یہ ہندوستان کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ’میک ان انڈیا’ مشن کو تحریک دے۔ انہوں نے  اس سلسلے میں  بانس کی مثال پیش کی جس کا ہر سال 5 ہزار سے 6 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار ہوتا ہے اور اگربتی اور بانس کے دیگر آئٹم  اب تک دیگر ممالک سے برآمد کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ہماری ادویات کی صنعت کو پہلے ہی فروغ حاصل ہوا ہے اور  کووڈ۔ 19 کے سلسلے میں بھی ہم ایسی ادویات اور ویکسن تیار کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جن کو برآمد بھی کیا جاسکے گا۔

جب ان سے مرکز کے زیر انتظام خطے  جموں و کشمیر کے  بارے میں جاری کئے گئے حال ہی کے مستقل رہائش کے نوٹی فکیشن کے بارے  میں دریافت کیا گیا، تو ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  یہ  اس عمل کی توسیع ہے جس 5 اگست 2019 کو شروع کیا گیا تھا اور اب اپنے منتقی نتیجے پر پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی نسلیں  اس فیصلے کے مثبت نتائج  کو محسوس کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More