36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ نے کثیر اعداد وشمار کی معیار بندی کے کردار پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان کے قومی معیارات کے ادارے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ( بی آئی ایس)نے  ڈاٹا سائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر آج نئی دہلی میں پانچویں بین الاقوامی ڈاٹا سائنس کانفرنس کااہتمام کیا۔کانفرنس میں تقریباً130 کارپوریٹ افسران اور اس کی حکمت عملی میں شامل افسران، حکومت کے پالیسی سازوں ، تعلیمی اداروں، الیکٹریکل اداروں، تحقیق و ترقی کے مندوبین کے ساتھ اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پوری دنیا سے آئے معروف مقررنین نے بگ ڈاٹا کی معیار بندی سمیت کثیر اعدادوشمار کے چیلنجوں، مشین لرننگ، میڈیا میں بڑے اعداد وشمار کے تجزیہ اور انٹیلی جینس سمیت کثیر اعداد وشمار کے مختلف موضوعات اور پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حالیہ دنوں میں‘‘ بگ ڈاٹا’’ نے عالمی سطح پر کافی اہمیت حاصل کرلی ہے کیونکہ اس میں کاروبار اور خدمات میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت  مو جود ہے۔درحقیقت بگ ڈاٹا  نے ہماری روزمرہ کی زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے۔انٹر نیٹ آف تھنگس( آئی او ٹی)، مصنوعی انٹیلی جینس، مشین لرننگ جیسی ابھرتی ٹیکنالوجی نے بگ ڈاٹا سے کافی تقویت حاصل کی ہے۔

ہندوستان میں بھی بگ ڈاٹا ،سائنس دانوں اور ماہرین ٹیکنالوجی کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے کیونکہ ہماری حکومت ہند نے ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ جیسی پہل شروع کی ہے۔

بگ ڈاٹا کی میعاد بندی کثیر سطحی پلیٹ فارموں ، کثیر رخی استعمال اور کثیر رخی شعبوں کے اعداد وشمار کے  کثیر مقدار کے تبادلے میں آسانیاں پیدا کرنے جارہاہے۔سسٹم میں پیدا ہونے والے کثیر مقدار میں اعداد وشمار کی مناسب جگہ پر معیار بندی سے دوسرے نظام/ خدمات اور اپیلی کیشنز کے ذریعے  انہیں موثر ڈھنگ سے استعمال کیاجاسکتا ہے۔ یہ کانفرنس مصنوعی انٹیلی جینس ، مشین لرننگ،  آئی او ٹی اور اسمارٹ سٹی جیسے بڑھتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بگ ڈاٹا کے اقتصادی نظام کے مختلف طور سے استعمال پر غور وفکر کے ساتھ کامیابی سے اختتام پر پہنچی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More