41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کارپوریٹ حکمرانی کمپنیوں کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے ان کی شبیہ، قبولیت اور منافع کمانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے:کارپوریٹ امور کی وزارت کے سیکریٹری انجیتی سرینواس

Urdu News

نئی دہلی، کارپوریٹ امو رکی وزارت کے سیکریٹری جناب انجیتی سرینواس نے کہا کہ ہندوستان کے سامنے چیلنج یہ ہے کہ وہ کارپوریٹ حکمرانی کو عمل میں لانے کا طریقہ دریافت کریں۔ کارپوریٹ حکمرانی کمپنیوں کے مفاد میں ہے، کیونکہ اس سے ان کی شبیہ، قبولیت اور منافع کمانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جناب سرینواس نے یہ بات آج نئی دہلی میں کارپوریٹ امور کی وزارت میں انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے)اور انٹرنیشنل فائننس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے لئے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی۔آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای او اور ایم سی اے کے جوائنٹ سیکریٹری جناب گیانیشور کمار سنگھ اور آئی ایف سی کے کنٹری ہیڈ جناب جُن ژانگ نے باہمی تعاون کے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے پر دستخط کے لئے منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کارپوریٹ امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب انجیتی سرینواس نے کہا کہ کسی بھی اقدام کی پائیداری کے لئے چاہے وہ کمپنیاں ہوں یا حکومت ، اچھی حکمرانی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان فی الحال دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت ہے اور آنے والی دہائی میں ہندوستان دنیا کی تین سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں  کارپوریٹ حکمرانی کے معاملے میں درجہ بندی کے لئے ایک دوسرے سے مسابقت کریں گی، اگر کارپوریٹ حکمرانی سے متعلق ضوابط کا ان کی اقدار میں کوئی اہم رول ہے۔

ایم سی اے کے جوائنٹ سیکریٹری اور آئی آئی سی اے ، کے ڈی جی اور سی ای او جناب گیانیشور کمار سنگھ نے حاضرین کا خیر مقدم کیا اور کئی شعبوں کا احاطہ کرنے والے باہمی تعاون کے اس معاہدے کے شراکتی لائحہ عمل کے بارے میں اظہار خیا ل کیا۔انہوں نے تاجر گھرانوں؍ کمپنیوں کی سماجی ، ماحولیاتی اور معاشی ذمہ داریوں سے متعلق قومی رضاکار رہنما خطوط (نیشنل وولنٹری گائیڈ لائنس)کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کارپوریٹ حکمرانی کی اہمیت اس لئے ہے کہ بہت سی کمپنیاں ہیں ، لیکن انہیں نشان زد کرنے کے لئے خاطر خواہ وقت نہیں ہوتا۔ کارپوریٹ حکمرانی کمپنیوں کے اشاریے بنانے اور جواب دہی کو یقینی بنانے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

آئی ایف سی کے کنٹری ہیڈ جناب جُن ژانگ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے نکتہ نظر سے ہندوستان آئی ایف سی کا سب سے مضبوط شراکت دار ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ سرمایہ کاری کامیاب رہی ہے یا ناکام، اس کو جاننے کے لئے کارپوریٹ حکمرانی سب سے زیادہ اہم عنصر ہے۔آئی آئی سی اے کے بورڈ آف گورننس کی رکن محترمہ پریتی ملہوترا نے کہا کہ اچھی کارپوریٹ حکمرانی کے لئے قوانین کا مناسب طریقے سے نفاذ بہت اہم ہے۔

آئی ایف سی-عالمی بینک کی لیڈ سی جی محترمہ ولاڈی سلاوا ریابوٹا نے حاضرین کو آئی آئی سی اے کے ساتھ ماضی میں آئی ایف سی کے اشتراک کے بارے میں بتایا ، جس میں ٹریننگ سے لے کر اہم کانفرنسوں کا انعقاد تک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاہدے کے تحت شراکت داری کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا آئی ایف سی منتظر ہے۔انہوں نے ایک ٹیم کے طورپر کام کرنے کے لئے بورڈ کے اراکین کی ٹریننگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل آئی آئی سی اے کے اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ شکریئے کی تحریک آئی آئی سی اے کی چیف انتظامی افسر محترمہ گیتا سنگھ راٹھور نے پیش کی۔

آئی آئی سی اے-آئی ایف سی شراکتی لائحہ عمل

آئی آئی سی اے –آئی ایف سی امدادباہمی معاہدہ  دوبرسوں کے لئے ہے۔اس معاہدے کے تحت جس پروگرام پر عمل کیا جائے گااس کا مقصد ہندوستان میں کارپوریٹ امور اور کارپوریٹ حکمرانی کے طورطریقوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اس کے لئے اس عمل میں شامل اہم پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا کام کیا جائے گا۔اس پروگرام میں خصوصی توجہ ، آزاد ڈائریکٹروں ، خواتین ڈائریکٹروں اور کارپوریٹ حکمرانی سے متعلق دیگر پیشہ ور افراد سے منسلک اداروں کو مضبوط کرنے پر رہے گی۔اس پروگرام کا مقصد آئی آئی سی اے اور کارپوریٹ امور کی وزارت کو کارپوریٹ گورننس انڈیکس کی تیاری میں تعاون دینا بھی ہے، تاکہ سالانہ بنیاد پر سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کی عمل درآمد کی صلاحیتوں اور حکمرانی کے طورطریقوں  کی نگرانی کی جاسکے۔طورطریقوں کا اشاریہ تیار کئے جانے سے امید ہے کہ کارپوریٹ امور کی وزارت کے اصلاحی عمل کے مطابق مسلسل بہتری کے لئے ایک مسابقتی ماحول تیار ہوسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More