26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کاروار میں انڈین نیول ہاسپٹل شپ پتنجلی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش

Urdu News

نئی دہلی، کاروار میں انڈین نیول ہاسپٹل شپ  پتنجلی اُترکنڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا علاج کرکے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش رہی ہے۔

25 مارچ 2020 کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کاروار ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی این ایچ ایس پتنجلی کو 24 گھنٹے اندر ہر ایک لحاظ سے تیار کرلیا گیا تھا تاکہ 28 مارچ 2020 کو کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے پہلے گروپ کا علاج کیا جاسکے۔تین ڈاکٹروں، 9 طبی عملے کے ساتھ ساتھ9 معاون عملے پر مشتمل ایک ٹیم نے اب تک یہاں داخل کرائے گئے کووڈ-19 سے متاثرہ 9 مریضوں کی 24 گھنٹے ساتوں دن مکمل  دیکھ ریکھ اور نگہداشت  کو یقینی بنایا ہے۔

اسپتال میں داخل کرائے گئے 9 مریضوں میں سے 8 مریض اب تک  صحتیاب ہوچکے ہیں اور انھیں اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران اِن 8 مریضوں کو اسپتال سے رخصت کیے جانے کے ساتھ ہی اب واحد مریض کا علاج ا سپتال میں جاری ہے۔ اس مریض کو 16 اپریل کو داخل کرایا گیا تھا۔ ا س مریض پر بھی علاج کا اچھا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس اضافی ذمے داری کے پیش نظر آئی این ایس پتنجلی نے فوجی اہلکاروں اور اُن کے اہل خانہ پر مشتمل  بڑی  آبادی، جو کہ اسی اسپتال پر منحصر ہیں، ان کی روٹین طبی دیکھ بھال کے لیے  متبادل بندوبست کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More