29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے نوائیڈا سٹی سینٹر سے نوائیڈا اترپردیش سیکٹر 62 کے لئے دہلی میٹرو کوریڈور کی توسیع کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، نوئیڈا میں پبلک ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے کے  ایک بڑے قدم کے طور پر    مرکزی کابینہ نے   آج    نوئیڈا سٹی سینٹر سے    نوئیڈا اترپردیش سیکٹر 62 تک    دہلی میٹرو کوریڈور کی توسیع کو منظوری دے دی ہے اس کے تحت 6.657 کلو میٹر کا   علاقہ    کور ہوسکے گا اور اس پروجیکٹ کی تکمیل پر کل   1967 کروڑ روپے    خرچ ہوں گے۔      وزیراعظم نریند ر مودی کی سربراہی میں کابینہ نے اس پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔

تفصیلات:

*نوئیڈا سٹی سینٹر سے نوئیڈا اترپردیش   سیکٹر 62 کے لئے دہلی میٹرو کوریڈور کی منظوری    جس کے تحت 6.657 کلو میٹر علاقہ کا احاطہ ہوسکے گا۔

* پروجیکٹ کی تکمیل کی کل لاگت 1967  کروڑ روپے ہے۔

*دہلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ (ڈی ایم آر سی)  حکومت ہند   اور قومی راجدھانی خطے کی    دہلی حکومت کے  موجودہ خصوصی مقصدی    وہیکل   (ایس پی وی) کے ذریعہ پروجیکٹ کو  پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

*پروجیکٹ کا   سینٹرل میٹرو ایکٹس   ، میٹرو ریلوے  (کام کی تعمیر )ایکٹ 1978 اور میٹرو ریلوے  (آپریشن اور رکھ رکھاؤ) ایکٹ 2002 کے قانونی فریم ورک کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔  اس قانون میں  وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی ہے۔

اہم  اثرات:

 نوئیڈا سٹی سینٹر سے نوئیڈا سیکٹر 62 کے لئے  دہلی میٹرو کوریڈو کی توسیع    دہلی کی  دوارکا –نوائیڈا سٹی سینٹر   لائن   کی توسیع  ہے جس سے لوگوں کے آنے جانے میں سہولت پیدا ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ دہلی کے اس    سٹیلائٹ شہر   میں آجاسکیں گے۔   اس طرح دہلی میں بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اس کے نتجے میں اس خطے میں زیادہ رہائشی   اور کاروباری کامپلیکس تیار ہوں گے۔   میٹرو  ریل  آجانے کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگا  جس سے بھیڑ بھاڑ کم ہوگی۔   وقت بچے گا اور سفر پر لاگت کم آئے گی۔  فوسل فیوئل کی کم کھپت ہوگی اور  ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

نوئیڈاکی آبادی اور آس پاس کے علاقے کے لوگوں کو  توسیع شدہ میٹرو ریل لائن سے کافی فائدہ   پہنچے گا۔    پروجیکٹ سائیڈ پر    انجینئروں اور دیگر اسٹاف  سمیت  لگ بھگ  800 افراد کے عملہ     اس پروجیکٹ کی تکمیل  میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ  ڈی ایم آر سی نے  اس کوریڈور کے آپریشن    اور رکھ رکھاؤ کے تقریباً 200 ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے ایک طریقہ کار بھی  شروع کیا ہے۔  اس پروجیکٹ کا   تقریباً 80 فی صد سول ورک   (کام) اور 55 فی صد مجموعی مالی    پروجیکٹ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

پس منظر:

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں واقع نوئیڈا سٹی اترپردیش   انڈسٹریل ڈولپمنٹ ایکٹ کے تحت  تشکیل دیا  گیا تھا۔ اس میں    تمام جدید سہولتیں ہیں اور یہ قومی راجدھانی دہلی میں سب سے جدید نواحی علاقہ ہے۔      ہندستان کی   2011 کی مردم شماری کے مطابق نوئیڈا کی آبادی  6 لاکھ 42 ہزار ہے ۔ شہر میں   ہریالی اور کھلے علاقے کی وجہ سے دہلی اور آس پاس کے زیادہ سے زیادہ لوگ نوئیڈا کو    اپنی رہائش کے طور پر ترجیح دیتے ہیں۔   نوئیڈا کو  شہری  شکل دینے کا رجحان تیزی سے جاری ہے اور صنعتی اور دارہ جاتی یونٹ بھی قائم کئے جارہے ہیں۔    نوئیڈا کو   دہلی سے   سڑک کے راستے جوڑا گیا ہے اور  اسے  اترپردیش اور ہریانہ  کے آس پاس کے علاقوں سے بھی جوڑا گیا ہے۔ لوگ   مختلف جگہوں سے کام کرنے کے لئے نوئیڈا آتے ہیں۔    یہ عوامل آلودگی سے پاک تیز  ٹرانسپورٹ نظام کی ضرورت اور ٹریفک کی مانگ کی راہ ہموار کریں گے۔ نوئیڈا کو  میٹرو ریل   سے جوڑ دیا گیا ہے اور ٹرینیں نوئیڈا سٹی   سے ہوکر گزرتی ہیں۔  یہ تجویز بھی رکھی گئی ہے کہ   نوئیڈا سٹی سینٹر سے میٹرو کوریڈور کو نوئیڈا سیکٹر 62 تک توسیع دی جائے ۔  جس میں 6 اسٹیشن ہوں اور یہ 6.657 کلو میٹر کا  علاقہ کور کرسکے۔   نوئیڈا میں  کوئی ریلوے اسٹیشن نہیں ہے لیکن   حضرت نظام الدین    ریلوے اسٹیشن نوئیڈا سے سب سے قریب ہے اور اس کا فاصلہ تقریباً 15 کلو میٹر ہے۔ نوئیڈا سے    سب سے قریب ہوائی اڈہ   تقریباً 35 کلو میٹر ہے۔  توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں  نوئیڈا خطہ میں آبادی میں کافی  اضافہ ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More