37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے بزرگ شہریوں کے لئے پردھان منتری ویے وندن یوجنا ( پی ایم وی وی وائی ) کی حد 7.5 لاکھ روپئے سے بڑ ھاکر 15 لاکھ روپئے کر دی

Urdu News

نئی دہلی،   مئی /  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی  میں مرکزی کابینہ  نے بزرگ شہریوں کے لئے پردھان منتری ویے  وندن یوجنا (پی ایم وی وی وائی  ) کی حد  7.5 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپئے کرنے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت کی مالی   شمولیت  اور سماجی تحفظ  کے حصے کے طور پر  پردھان منتری ویے وندن  یوجنا ( پی ایم وی وی وائی )  کی مدت کار کو بڑھا کر  4 مئی ، 2018 ء  سے 31 مارچ ، 2020 کر دیا گیا ہے ۔

          اس کے علاوہ ، کابینہ کمیٹی نے بزرگ شہریوں کے سماجی  تحفظ  کی حوصلہ افزائی  کے طور پر  تجدید شدہ  پی ایم وی وی وائی  کی سرمایہ کاری حد کو 7.5  لاکھ روپئے   فی خاندان سے بڑھا کر  15 لاکھ روپئے فی بزرگ شہری کر دیا ہے تاکہ بزرگ شہریوں  کو بڑا سماجی  تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ اس سے بزرگ شہریوں کے لئے 10000 روپئے ماہانہ  پنشن   مہیا کرائی جا سکے گی ۔

          مارچ ، 2018 ء تک کل 2.23 لاکھ سینئر سٹیزن  ( بزرگ شہری )  کو پردھان  منتری ویے وندن یوجنا ( پی ایم وی وی وائی )  کے تحت فائدہ  حاصل ہوا ہے ۔ گذشتہ اسکیم ورشٹھا پنشن  بیمہ یوجنا  – 2014 میں کل  3.11 لاکھ سینئر  شہریوں  کو فائدہ  حاصل ہو رہا تھا ۔

پس منظر :

          پی ایم وی وی وائی  لائف انشیورنس  کارپوریشن  آف انڈیا   کے ذریعہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ لوگوں کو بازار کی غیر یقینی  صورت حال  کے سبب  مستقبل  میں   ان کے مفاد  کے تحفظ  میں سماجی  سکیورٹی  فراہم کرنے کے لئے فراہم کرائی جا رہی ہے ۔ اس اسکیم  کے تحت  دس سال  کے لئے 8 فی صد سالانہ  ریٹرن  شرح کی گارنٹی  کی بنیاد پر  ایک مقررہ  رقم پنشن  کے طور پر مہیا کرائی جاتی ہے ۔ اس پنشن  کے لئے ماہانہ / سہ ماہی / ششماہی  اور سالانہ  موڈ  چننے کا اختیار ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More