35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم اے آئی – جی کے تحت 2 کروڑ 95 لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ مارچ 2022 تک پورا ہونے کی امید

Urdu News

نئی دہلی، 2022 تک  سب کے لیے مکانات  کا مقصد حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوتشکیل شدہ دیہی ہاؤسنگ اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا –  گرامین ( پی ایم اے وائی – جی) کا آغاز 20 نومبر 2016 کو اس نشانے کے ساتھ کیا تھا کہ 2022 تک سبھی بنیادی سہولیات والے 2 کروڑ 95 لاکھ مکانات تعمیر کیے جائیں۔

تین مرحلوں والے مجازیت کے عمل کے ذریعے  (سماجی و اقتصادی ذات پر مبنی مردم شماری 2011، گرام سبھا اور جیو ٹیگنگ ) مستفیدین کے انتخاب سے پی ایم اے وائی – جی کے تحت غریب سے غریب شخص کے انتخاب کی یقین دہانی ہو گئی ۔ محکمے نے مختلف اقدامات کیے جس نے مستفیدین کے کھاتوں میں رقم کی بلارکاوٹ آمد ، مقامی خطے کے لیے مخصوص قسم کی ڈیزائننگ کے مطالع کے بعد ہاؤسنگ کی مزید ڈیزائننگ کا استعمال ، تعمیر کے ، پہلے سے طے شدہ مرحلوں پر کھینچی گئی جیو ٹیگڈ تصویروں کے ذریعے شہادت پر مبنی مانیٹرنگ ، منتقلی کی بنیاد پر ایم آئی ایس ،  فنڈ کی وافر فراہمی، دیہی مستریوں کی تربیت کو یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی  / ڈی بی ٹی شامل ہے تاکہ مکانات بروقت مکمل ہو سکیں۔

ان سبھی اقدامات سے مکانات کی تعمیر کی رفتار میں اضافہ یقینی ہو گیا، جس کی وجہ سے ایک کروڑ دس لاکھ مکانات مکمل ہو گئے ، جن میں ایک لاکھ 46 ہزار وہ مکانات بھی شامل ہیں جو پردھان منتری آواس یوجنا  – گرامن کے تحت اُن لوگوں کو دیئے گئے ہیں جن کے پاس کوئی زمین   نہیں تھی۔  کام میں یہ تیز رفتاری این آئی پی ایس پی  مطالعہ میں ظاہر ہوتی ہے جس میں پردھان منتری آواس یوجنا – گرامن کے لیے تکمیل کی اوسط مدت کے طور پر 114 دن بتائے گئے ہیں جبکہ پہلے یہ 314 دن تھے۔ دیہی ترقی کی وزارت نے اندرا آواس یوجنا کے تحت تقریباً 72 لاکھ مکانات کی بھی تعمیر مکمل کر لی ہے  جس کی وجہ سے 2014 سے اب تک 182 لاکھ مکانات کی تعمیر ہو چکی ہے۔

پی ایم اے وائی  – جی ، مختلف سرکاری پروگراموں کے ساتھ انضمام کے ذریعے مکانات کی بنیادی ضرورتوں کو بھی پورا کرتی ہے۔ اس سے نہ صرف غریبوں کو مکان ملتا ہے بلکہ انہیں مہاتما گاندھی  قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت   90 سے 95 دن کا کام بھی ملتا ہے۔  بجلی کی وزارت کی موجودہ اسکیموں کے تحت بجلی کنکشن، پردھان منتری اجولا اسکیم کے تحت ایل پی جی کنکشن، سوچھ بھارت مشن / مہاتما گاندھی  قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت گھریلو بیت الخلائ اور جل جیون مشن کے تحت نل کے پانی کا کنکشن بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ کوششیں بھی کی گئیں کہ دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی گزر بسر مشن کے تحت 1 کروڑ 82 لاکھ دیہی گھروں کو گزر بسر کے موقعے فراہم کرائے جائیں۔

دیہی ترقی کی وزارت  کو ریاستوں کے ساتھ اشتراک  کر کے اعتماد ہے کہ تکمیل کے مختلف مرحلوں اور مکانات کی  تکمیل کی اضافہ شدہ رفتار کے تحت بڑی تعداد میں مکانات تعمیر ہو جائیں گے۔  وزارت پی ایم اے وائی – جی کے تحت مارچ 2022 تک 2 کروڑ 95 لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ حاصل کرنے کی اہل ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More