36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا اور سعودی آرگنائزیشن آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹس کے درمیان ایم او یو کے احیاء کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی/     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے 2014 کے مفاہمت نامے کے احیاء کو منظوری دے دی ہے۔ یہ ایم او یو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور سعودی عرب کے سعودی آرگنائزیشن آف سرٹیفائیڈ پبلک کاؤنٹینٹس (ایس او سی پی اے) کے درمیان کارپوریٹ گورنینس، تکنیکی تحقیق اور مشورے، فورینسک اکاؤنٹنگ، کوالٹی کو یقینی بنانے، چھوٹے اور درمیانہ  درجے کی مشقوں کے معاملے (ایس ایم پی)، اسلامی فائنینس، مسلسل پیشہ ورانہ ترقی(سی پی ڈی) اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر آپسی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا ہے۔

اہم اثر:

  • آئی سی اے آئی کے ارکان، طلبہ اور ان کی تنظیموں کے مفاد میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہدف طے کیاگیا ہے۔
  • ایم او یو، آئی سی اے آئی کے اراکین کو اپنے پیشہ ورانہ افق کی توسیع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ مقامی شہریوں کو صلاحیت کے فروغ کو مستحکم کرنے کے لئے ایک ادارے کے طور پر کام کرے گا۔
  • اس ایم او یو سے  اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ پروفیشن کو بڑھاوا دینے میں آئی سی اے آئی کو تعاون فراہم کرے گا۔ اس سے اس پیشہ کو ترقی حاصل ہوگی۔

مستفدین:

  • آئی سی اے آئی کی 3 مشرقی صوبوں (ایسٹرن پرووِنس) میں مضبوط موجودگی ہے۔ اس میں جدہ،ریاض اور سعودی عرب شامل ہیں۔ یہاں آئی سی اے آئی کے 200  سے زیادہ اراکین مختلف پیشہ ورانہ سطحوں پر کام کر رہے ہیں۔
  • ایس  ایم او یو سے آئی سی اے آئی اور ایس او سی پی اے کے درمیان مستحکم تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے  ہندوستانی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کو ہندوستان میں اور مشرقی صوبوں (ایسٹرن پرونسیز) کے آجروں کو زیادہ اعتماد حاصل ہوگا۔ اس طرح ہندوستانی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے لئے روزگار کے اہم مواقع پیدا ہوں گے۔

پس منظر:

  • انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) ایک قانونی ادارہ ہے، جس کا قیام پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس کئے گئے ایک ایکٹ؍آرڈیننس کے تحت عمل میں آیا تھا۔ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1949، ہندوستان میں چارٹرڈ کاؤنٹنسی کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی حکم نامے کے تحت سعودی آرگنائزیشن اور سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹینٹس (ایس او سی پی اے) کو تشکیل کیاگیا ہے، جو ملک میں اکاؤنٹنسی اور آڈٹنگ پیشے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More