34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بہبود اطفال کی وزارت نے این آر آئی ازدواجی تنازعات کے سلسلے میں ایک مزید لک آؤٹ سرکولر جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی،   جولائی 2018،   خواتین اور بہبود اطفال کے سکریٹری  کی زیر صدارت آج منعقد ایک میٹنگ میں مربوط نوڈل ایجنسی (آئی این اے) نے ایک مزید لک آؤٹ سرکولر (ایل او سی) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے این  آرآئی ازدواجی تنازعات کے سلسلے میں موصول شکایتوں کی جانچ کے بعد پہلے ہی  اس سال اپریل سے چھ ایل او سی جاری کئے ہیں۔

آئی این اے، این آر آئی ازدواجی تنازعات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے مستقل طور پر میٹنگ کرتی ہے۔ این آر آئی سے جڑے فوجداری معاملات میں آئی این اے قابل دست اندازی پولیس جرائم میں ایک ایسی صورتحال میں ایل او سی جاری کرسکتی ہے جبکہ سمندر پار شوہر غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود جان بوجھ کر گرفتاری سے بچ رہا ہو یا پھر ٹرائل کورٹ میں حاضر نہیں ہورہا ہویا پھر یہ امکان ہو کہ وہ ٹرائل یا گرفتاری سے بچنے کے لئے ملک چھوڑ دے گا۔ این سی ڈبلیو کے ذریعہ معاملے کی جانچ کے بعد ایل او سی  جاری کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More