24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے بوئنگ400-747طیاروں کے ذریعے ایس ای ایس ایف کارروائیوں کیلئے معاوضے پر نظر ثانی کی منظوری دے دی ہے

Urdu News

نئی دہلی،جولائی/اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی17-   2016‘اسپیشل ایکسٹرا سیکشن فلائٹس’ (ایس ای ایس ایف) کارروائیوں کے لئے اخراجات 336.24کروڑ روپے جمع قابل نافذ ٹیکسوں کو بڑھا کر 534.38کروڑ روپے جمع قابل نافذ ٹیکس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اشیاء کاا شاریہ بڑھنے  کے لئے سالانہ اضافہ 10فیصد کے ساتھ  اوربوئنگ 400-747طیاروں کی دیکھ ریکھ میں  اتارچڑھاؤ کے سبب اس اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی تشویشناک مالی حالت  کو دیکھتے ہوئے اس اضافے سے اُس کے مالی بوجھ میں کچھ کمی آئے گی۔

پس منظر:

ایئر انڈیا (اے آئی) بوئنگ 400-747 طیاروں کے ذریعے بھارت کے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ او ر وزیراعظم کے ایس ای ایس ایف پروازیں چلاتا ہے۔ ایئر انڈیا کے ان پروازوں پر آنے والے اخراجات کی متعلقہ وزارتیں ادائیگی کرتی ہیں۔ اقتصادی امور کی کمیٹی نے اکتوبر2011 میں منعقدہ اپنی میٹنگ میں ایئر انڈیا کی طرف سے بوئنگ 400-747طیاروں پر آنے والے اخراجات کے سلسلے میں  سالانہ مقرر ہ خرچ 336.24کروڑروپے جمع قابل نافذ ٹیکسوں کی منظوری دی تھی۔

دیکھ ریکھ کے اس  مقررہ خرچ کی ادائیگی 3 متعلقہ وزارتیں کرتی ہیں۔ یہ خر چ  مالی 12-2011 سے ایک ہی جیسا چلا آ رہاہے۔ گزشتہ 5 برسوں میں ایئر انڈیا کی طرف سے طیاروں کے دیکھ ریکھ پر آنے والے خرچ میں کافی اضافہ ہو چکاہے۔ اشیاء کے اشاریئے میں اضافے، امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت کم ہونے اور میٹریئل کی قیمت  بڑھنے کی وجہ سے اخراجات میں کافی اضافہ ہو چکا ہے۔ اس لئے ایئر انڈیا کو دیئے جانے والے مقررہ خرچ میں اضافہ ضروری ہو گیا تھا، کیونکہ ایئر انڈیا مالی نقصانات سے دو چار ہے، اس لئے وہ اپنی لاگت سے کم پر کوئی سروس مہیا کرنے سے قاصر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More