26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ممالک کی خود مختاری سے متعلق تشویشات کے بارے میں حساس اور جواب دہ ہونا ہگا: جی۔ 20 ڈیجیٹل منسٹر میٹ میں روی شنکر پرساد

Urdu News

نئی دہلی، پریزیڈنسی  آف جی۔ 20 کا  اہتمام کرنے والے سعودی عرب کی میزبانی میں آج  جی۔ 20 ڈیجٹیل ایکونومی مسٹرس کی ایک  ورچوول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورچوول میٹنگ میں  الیکٹرانکس اور اطلاعات ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر  جناب روی شنکر پرساد نے  بھارت کی نمائندگی کی۔کووڈ۔ 19 عالمی وبا  کے پیش نظر  جناب روی شنکر پرساد نے  ایک لچیلی عالمی سپلائی چین  تیار کئے جانے کی ضرورت پر  زور دیا اور  عالمی سپلائی چین سے  مربوط  سرمایہ کاری کے لئے  ایک شاندار مقام کے طور پر  میک ان انڈیا کے  وزیراعظم کے وژن کے بارے میں بتایا۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I8G2.jpg

جناب روی شنکر پرساد نے عالمی نمائندوں کی اس میٹنگ میں بتایا کہ  کس طرح وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں  بھارت نے بہت سے دیگر ممالک کے مقابلے میں  کہیں بہتر طریقے سے  کووڈ۔ 19 بحران کا بندوبست کیا۔ ملک بھر میں جلدی لاک ڈاؤن کے وزیراعظم کے جرأت مندانہ فیصلے سے  ملک میں  وائرس کے پھیلنے کو روکنے اور آئندہ چیلنجوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں مدد ملی ہے۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CVSA.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ  بھارت کی ڈیجیٹل اختراعات نے کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کی ہے۔ انہوں نے  آروگیہ سیتو موبائل ایپ ، کوارنٹین کئے گئے مریضوں کی نگرانی کے لئے جیو فینسنگ سسٹم اور کووڈ۔ 19 ساودھان بلک میسیجنگ سسٹم جیسے اقدامات کے بارے میں بھی اس میٹنگ میں بتایا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح اس بحران کے دوران  معاشی طور پر کمزور طبقات کو راحت مہیا کرانے میں  ڈیجیٹل ٹکنالوجی نے حکومت ہندکی مدد کی ہے۔براہ راست فائدے کی منتقلی اور  ڈیجیٹل ادائیگی جیسی ڈیجیٹل اختراعات کا استعمال کرکے  بھارت میں  معاشرے کے  کمزور ترین  طبقات کو بھی  لاک ڈاؤن کے دوران مختلف  مالی راحت فراہم کرائی گئی ہے۔

شمولیت والی ترقی اور  خصوصی طور پر  صحت دیکھ ریکھ اور تعلیم ترقی  کے لئے  مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی  کو فروغ دینے کے بھارت  کی عہد بندی کا اظہار کرتے ہوئے جناب روی شنکر پرساد نے   مصنوعاتی ذہانت کے ایسے قابل اعتماد پروگرام تیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا جن سے معاشرے کی کایا پلٹ کی جاسکتی ہو۔

وزیر موصوف نے خصوصی طور پر  ڈاٹا سےمتعلق معاملات اور  ڈاٹا کی پرائیویسی کے تحفظ اور  شہریوں تحفظ  کےلئے ممالک کے خود مختاری کے حقوق پر زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت جلد ہی  ذاتی ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق ایک ایسا زبردست قانون نافذ کرے گا جس سے  نہ صرف  ڈاٹا کی پرائیویسی سے متعلق شہریوں کی تشویشات دور ہوں گی بلکہ  اختراع اور اقتصادی ترقی کے لئے ڈاٹا کی دستیابی کو یقینی بھی بنایا جاسکےگا۔ ان تشویشات  کے پیش نظر  کئی ممالک میں موجودگی رکھنے والے ڈیجیٹل  پلیٹ فارمس کو  قابل اعتماد اورمحفوظ  بننا ہوگا۔ جی۔ 20 ممالک کے ڈیجیٹل منسٹرس  کو انہوں نےبتایا کہ  اس بات کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہےکہ دنیا میں  کہیں پر بھی موجود ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو  دفاع، پرائیویسی اور  شہریوں کے تحفط سمیت  ممالک کی خود مختاری سے متعلق تشویشات کے تئیں  حساس اورجواب دہ ہونا پڑے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More