33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی جی جی آئی نے چوری سے سگریٹوں کی کلیئرنس کے ذریعے 72 کروڑ روپئے سے زیادہ کی ٹیکس کی چوری کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا

Urdu News

نئی دلّی: اشیاء اور خدمات کے ٹیکس  انٹلی جنس  کی ڈائریکٹوریٹ جنرل  ( ڈی جی جی آئی ) کے صدر  دفتر نے خصوصی خفیہ اطلاع  ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے  کوٹہ میں چلائی جانے والی ایک فیکٹری  کے ذریعے سگریٹوں کی چوری چھپے  کلیئرنس   کے ایک ریکیٹ  کا پردہ فاش کیا ہے ۔

          17 جولائی ، 2020 ء کو کوٹہ اور ناگور میں  فیکٹری  ، ٹریڈنگ  فرموں ، گوداموں ، خفیہ دفاتر  اور فائدہ اٹھانے والوں کی رہائش گاہوں  سمیت  مختلف مقامات پر  تلاشی کی کارراوئیاں انجام دیں ۔ تلاشی کے دوران  ٹیکس  اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر  سگریٹوں کی سپلائی سے متعلق  قابلِ اعتراضات دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کئے گئے ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ  چلتا ہے کہ  اب تک  72 کروڑ روپئے سے زیادہ کے ٹیکسوں کی چوری کی جا چکی ہے ۔ ضبط کئے گئے دستاویزات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ  سگریٹوں کی یہ سپلائی یہاں تک کہ لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران بھی  کی جا رہی تھی ۔

 اس سلسلے میں سی جی ایس ٹی ایکٹ  ، 2017 کے ضابطوں کے تحت 20 جولائی ، 2020 ء کو ایک شخص کو گرفتار کیا  گیا ہے ۔

اس معاملے کی مزید  تحقیقات  ابھی جاری ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More