25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن نے وشرام سدن‘ایمس’ نئی دہلی میں ٹھہرے ہوئے ضرورت مندوں میں اونی کمبل، ماسک اور صابن تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی: ڈاکٹر ہرش وردھن مرکزی وزیر برائے  صحت و خاندانی بہبود نے  گزشتہ شب  وشرام سدن ‘ایمس’ نئی دہلی میں مقیم ضرورت مندافراد میں اونی کمبل، ماسک اور صابن تقسیم کئے۔  ر یڈ کراس سوسائٹی کے جنرل سکریٹری  جناب آر کےجین ، ایمس کے ڈائریکٹر پروفیسر آر گلیریا اور ایمس کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے  انڈین ریڈ کراس سوسائٹی (آئی آر سی ایس) کا اس سرد موسم کے دوران لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے کے اقدام کے لئے شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یاد دلایا کہ آئی آر سی ا یس 1920 سے ضرورت مند افراد کی مدد کرتا آیا ہے اوربہت سے انسانی مہمات پر مبنی ایک تاریخ کا حامل ہے۔  ان کی خدمات  صرف آفتوں اورہنگامی حالات تک  ہی محدود نہیں ہیں بلکہ  یہ مستقل طور پر بہت سی سماجی سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔  ریڈ کراس نے لاک ڈاؤن کے درمیان حکومت کی بہت مدد کی اور ان لوگوں کی بھی جو لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے اور اس وبا  کے دوران  مریضوں کے لئے انہوں نے خون کی فراہمی کو  یقینی بنایا۔

کووڈ-19 کی وجہ سے سامنے آنے و الے چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ  کووڈ-19 کے انسداد کے لئے ویکسین کو منظوری دی جاچکی ہے اور حکومت ہند پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم کاآغاز کرچکی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ویکسین کا ملک کے اندر تیار کیا جانا ہمارےملک کی عظیم صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت اقدام کو اس سے زبردست تقویت ملتی ہے۔

کووڈ-19 کے اثر کو کم سے کم کرنے میں آئی  آرسی ا یس  کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ  مجھے اس بات پر فخر ہے کہ آئی آر سی  ایس  کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ آئی  آرسی  ایس کی طرف سے  موجودہ کووڈ-19 ہنگامی حالات کے دوران ان کے مسلسل اقدامات اور اس پر کثیر  جہتی رد عمل سے  آئی آر سی ایس کی ایک تنظیم کی حیثیت سے  اس کی صلاحیتوں کا ثبوت ملتاہے۔  اورہمارے  رضاکاروں کی طرف سے  زبردست ارادے اور مسلسل خدمات کا پتہ بھی چلتا ہے۔ آئی آر سی ایس نے ملک بھر کے 500 سے زیادہ اضلاع میں  اپنے 40000 ( چالیس ہزار) سے زیادہ تربیت یافتہ رضاکار مقرر کئے اور کووڈ-19 کے اثرات کو کم کرنے میں  زبردست تعاون پیش کیا۔

وزیرموصوف نے اپنے خطاب کے اختتام پر تمام رضاکاروں، شراکت داروں، جو تحریک میں اندر اورباہر سے مدد دیتے ہیں  اور متعلقہ افراد، ارکارن اور دیگر ان تمام افراد کا جو براہ راست  یا بالواسطہ  آئی آر سی ایس کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں میں تعاون دیتے رہے ہیں، کاشکریہ ادا کیا۔آئی آر سی ایس ہندوستان میں  انسانی امدادی کام انجام دینے والا سب سے بڑا  آئینی ادارہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More