42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور مراقش کے مابین حفظانِ صحت کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی عرضداشت

Urdu News

نئی دہلی، بھارت اور مراقش نے  حفظان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی غرض سے آج یہاں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں۔ صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا اور مملکت مراقش کی وزارت صحت  کے ڈاکٹر عبدالقادر امارہ نے مذکورہ مفاہمتی عرضداشت پر وزارت صحت کے سینئر افسران اور رمراقش سے آئے ہوئے اعلیٰ سطحی وفد کی موجودگی میں دستخط کئے۔

جناب جے پی نڈا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایک مضبوط اور مالا مال روایتی تعلقات کا سلسلہ قائم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں  ایسی عمدہ جنیرک اور کیمیاوی ادویہ تیار کی جاتی ہیں، جنہیں 200 سے زائد ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے اور قومی صحتی مشن کے توسط سے صحت عامہ کے نظام کی نگرانی کا ایک مضبوط سلسلہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے تجویز رکھی کہ دونوں ممالک کے مابین اس مفاہمتی عرضداشت کے توسط سے  دونوں ممالک تعاون کے شناخت شدہ شعبوں میں کام کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے پاس صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کو پیش کرنے کیلئے بہت کچھ ہیں۔

تعاون کے اہم شعبوں میں درج ذیل اہم شعبے شامل ہیں۔:

  • غیر تعدی امراض، جن میں بچوں کو لاحق ہونے والی کارڈیو وَسکولر بیماریاں اور کینسر شامل ہیں۔
  • ڈرگ ریگولیشن اور فارماسیوٹیکل کوالٹی کنٹرول یعنی ادویہ کی ضابطہ بندی او ر ادویہ کی صنعت پر عمدگی بنائے رکھنے کیلئے معقول نگرانی کا نظام۔
  • تعدی امراض۔
  • زچہ، بچہ اور نوزائیدہ بچوں کی صحت۔
  • اچھی خدمت اور طریقہ ہائے کار کے تبادلے کیلئے اسپتالوں کو باہم مربوط کر کے دوہرا بنانا۔
  • صحت کی خدمات اور اسپتالوں سے متعلق انتظامیہ اور رکھ رکھاؤ کے شعبوں میں تربیت۔

ایک دیگر مفاہمتی عرضداشت پر جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف  پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے آئی ایم پی ای آر)، پڈوچیری اور مراقش محمد -6یونیورسٹی ہاسپٹل، مراقش کے مابین دونوں وزراء کی موجودگی میں دستخط عمل میں آئے ۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت دونوں اداروں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ٹیلی میڈیسن کےشعبے میں باہمی تعاون کریں گے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے تحت خصوصی توجہ کے شعبوں میں ٹیلی صحت حفظان، صحتی تعلیم، وبائی امراض کی روک تھام کیلئے تکنیکی امداد اور مختلف پیچیدہ امراض کے معاملے میں دوسرے ڈاکٹروں کی آراء بہم پہنچانے کیلئے اعانت، شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More