41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنین مالیاتی کمیشن کے مشاورتی کونسل کے نئے رکن

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کے چیف اکنامک ایڈوائزر    ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنین   کو 15ویں مالیاتی کمیشن   کے مشاورتی کونسل کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ  16 اپریل 2018 کو 15ویں مالیاتی کمیشن نے   ایک مشاورتی  کونسل تشکیل دی تھی  جس کے درج ذیل ارکان ہیں۔

1۔ ڈاکٹر ڈی کے سریواستو۔

2۔ڈاکٹر اندر راجا  رمن

3۔ ڈاکٹر اروند ویرمانی

4۔ ڈاکٹر سرجیت ایس بھلا

5۔ ڈاکٹر سنجیو گپتا۔

6۔ پروفیسر   پناکی چکربورتی۔

7۔ جناب ساجد چنائے۔

8۔ جناب نیل کنٹھ مشرا۔

9۔ڈاکٹر پراچی مشرا۔

10۔ ڈاکٹر   ایم گووندا راؤ۔

11۔ ڈاکٹر اوم کار گوسوامی۔

ڈاکٹر کرشنا  مورتی سبرامنین   کونسل کے  بارہویں رکن ہوں گے۔

 کونسل کا رول اور کام کاج   یہ ہے۔

*کسی بھی  مسئلہ یا  کمیشن   کےکام کاج کی   شرائط  (ٹی او آر ) سے متعلق موضوع پر  کمیشن کو صلاح و مشورہ دینا، جو افادیت کی حامل ہو۔

*کوئی بھی کاغذ یا  ریسرچ مطالعہ کی تیاری میں  مدد کرنا  جس سےکام کاج کی شرائط  میں شامل مسئلے پر کمیشن کی سمجھ میں اضافہ ہو۔

*کمیشن  کے دائرے کی توسیع میں مدد کرنا    اور مالی تحلیل   سے متعلق  امور پر   بہترین طریقوں   کو سمجھنا  اور معیاراور  رسائی کو بہتر بنانا   اوراس کی سفارشات کو نافذ کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More