38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت چنئی میں شمسی توانائی اور پانی کو صاف ستھرا بنانے سے متعلق ٹیکنالوجی مشن مرکز کا آغاز کرے گی

Urdu News

نئیدہلی: ؍جنوری۔سائنس و ٹیکنالوجی ، ارضیاتی اُمور و ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن ، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کی طرف سے تین اہم مرکز قائم کریں گے۔ یہ مراکز چنئی  میں آئی آئی ٹی مدراس میں 25 جنوری 2019 کو، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس (آئی آئی ٹی ایم  ) میں قائم کئے جائیں گے۔

ان میں سے پہلا مرکز  ڈی ایس ٹی – آئی آئی ٹی  ایم شمسی توانائی کے فروغ کا مرکز ہے۔اس مرکز میں سلی کون شمسی خلیوں  جیسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر توجہ دی جائے گی جس  میں انتہائی مستعدی کا خیال رکھا جائیگا اور یہ مراکز بھارتی حالات سے مطابقت رکھتے ہوں گے۔ مراکز میں  محققین کا نیٹ ورک  ، آئی آئی ٹی مدراس ، آئی آئی ٹی گوہاٹی ، انّا یونیورسٹی ، آئی سی ٹی ممبئی، بی ایچ ای ایل اور کے جی ڈی ایس کے سائنسدانوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں بعد میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ اس کامقصد ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا ہے جسے ماحولیاتی نظام کی معلومات کو مستحکم بنانے کیلئے توسیع دی اسکے۔ امکان ہے کہ یہ مرکز  بھارت کے توانائی کے منظر نامے کو یکسر بدلنے میں اہم رول ادا کرے۔ یہ کنسورشیم  میک اِن انڈیا کے جذبے کے تئیں دیرپا ضروریات کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کریگا۔

دوسرا مرکز اثرانگیز  اور واجبی لاگت والے  نیز تال میل پر مبنی حل فراہم کرنے والے ڈی ایس ٹی- آئی آئی ٹی  ایم   واٹر – آئی سی برائے سوترم  آف ایزی واٹر (ڈی ایس ٹی – آئی آئی ٹی ایم) آبی اختراعات مرکز برائے ہمہ گیر ٹریٹمنٹ، بچاؤ اور انتظام سے  متعلق ہے۔ جس کا قیام اس مقصد سے عمل میں آیا ہے کہ آبی وسائل کے بندوبست  سے متعلق مختلف موضوعات  کے سلسلے میں تربیتی پروگرام اور تحقیق  کے امر انجام دیے جاسکیں۔ سینسر ڈیولپمنٹ ، طوفانی پانی کا بندوبست اور تقسیم اور اکٹھا کرنے کے نظام کے پہلو بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ کثیر ادارہ جاتی مرکز آبی وسائل کے تحفظ  اور گندے پانی کو صاف کرکے، اسے دوبارہ استعمال کرکے اور طوفانی پانی کے بندبست کے ذریعے  اس نظام کو بڑھاوا دینے کے دیرپا طریقہ کار پر توجہ مرکوز کریگا۔  یہ مرکز  گندے پانی کو صاف کرنے کے بندوبست ، سینسر ڈیولپمنٹ اور طوفانی پانی کے بندوبست کو جمع کرنے کے میدانوں میں کام کرنے والی مختلف عمدہ تنظیموں کے مختلف گروپوں کے لئے  ایک منفرد موقع فراہم کریگا جس کا مقصد دیہی اور شہری بھار ت کیلئے پینے کے پانی کے وافر محفوظ قابل انحصار اور دیرپا وسائل نیز  تحقیق ، ٹیکنالوجی کے فروغ اور صلاحیت سازی کے ذریعے  انتہائی آلودگی والی صنعتوں کیلئے پانی کو صاف کرنے  کا نظام فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے کا تیسرا مرکز شمسی حرارتی  حل پر مبنی  ٹیسٹ بیڈ  ہوگا ۔ یہ مرکز آئی آئی ٹی مدراس اور امپریل کے جی ڈی ایس کی طرف سے قائم کیا جارہا ہے جو تملناڈ و کے راماناتھا پورم ضلع میں نری پایور  علاقے میں  قائم کیاجائیگا۔ اس کا مقصد خلیج بنگال کے ساحل پر واقع گاؤں میں پانی سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے  ٹیکنالوجی پر مبنی ایک مستقل حل فراہم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More