37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(ii)-2018،فائنل نتائج کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، درج ذیل 100(06+34+60)ان امیدواروں کی فہرستیں ہیں جنہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ مشترکہ دفاعی خدمات امتحان(II)،2018 اور وزارت دفاع کے سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقدہ انٹر ویو کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان امیدواروں کو 147 ویں (ڈی ای ) کورس آف انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرہ دون؛ انڈین نیول اکیڈمی ،ایزی مالا، کیرالا اور ایئر فورس اکیڈمی ،حیدرآباد(پرواز سے قبل)ٹریننگ کورس یعنی نمبر 206 ایف (پی ) کورس میں داخلہ حاصل ہوگا۔

 مختلف کورسوں کی تینوں فہرستوں میں کچھ عام (کومن ) امیدوار ہیں ۔

حکومت نے انڈین ملٹری اکیڈمی (بشمول 13 اسامیاں این سی سی ’سی‘سرٹیفکیٹ(آرمی ونگ ) حاصل کرنے والوں کےلئے ریزروڈ کے لئے 100 امیدواروں کی اسامیاں نکالی تھیں ، جن میں سے 45 انڈین نیول اکیڈمی ، ایزی مالا، کیرالا ایگزیکٹیو(جنرل سروسیز) ہائیڈرو بشمول 106 سامیاں این سی سی ’سی ‘سرٹیفکیٹ (نیول ونگ) حاصل کرنے والوں کے لئے ریزروڈ اور 32 اسامیاں ،ایئرفورس اکیڈمی ،حیدرآباد[03 اسامیاں این سی سی ’’سی ‘‘سرٹیفکیٹس(ایئرونگ)حاصل کرنے والوں کے لئے ، این سی سی خصوصی داخلے کے ذریعہ ریزروڈ ہیں ]۔

کمیشن نے باالترتیب 2494، 1653 اور 582، تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انڈین ملٹری اکیڈمی ، انڈین نیول اکیڈمی اور ایئرفورس اکیڈمی میں داخلے کی سفارش کی تھی۔ آرمی صدر دفتر کے ذریعہ منعقدہ ایس ایس بی ٹیسٹ کے بعد حتمی طور پر کامیاب امیدواروں کی کل تعداد مذکورہ بالا ہے۔

ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت میڈیکل ایگزامنیشن کو ملحوظ خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ ان کامیاب امیدواروں کی فوج کے صدر دفتر کے ذریعہ تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی تصدیق کا کام آرمی صدر دفتر کے ذریعہ بھی تکمیل کے عمل میں ہے۔ اس طرح ان تمام امیدواروں کی امیدواری ابھی بھی عارضی ہے۔ ان تمام امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اوریجنل سرٹیفکیٹس آپ کی تاریخ پیدائش ؍تعلیمی لیاقت وغیرہ کی تصدیق کرتے ہوں نیز ان دستاویزات کی اٹیسٹیڈ فوٹو کاپی اپنی اولین ترجیح کے مطابق آرمی کے صدر دفتر ؍ بحریہ کے صدر دفتر ؍فضائیہ کے صدر دفتر پر ارسال کردیں ۔

 اگر گھر کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے تو امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس کی جانکاری براہ راست آرمی صدر دفتر ؍ بحریہ صدر دفتر ؍ فضائیہ کے صدر دفتر پر فوری طور پر بھیجیں ۔

یہ نتائج، یوپی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in.پر بھی دستیاب ہیں ۔ تاہم امیدواروں کے نمبروں ، کا اعلان مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)،2018 کے لئے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی (اوٹی اے ) کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب کرائے جائیں گے۔

 کسی بھی دیگر معلومات کے لئے ، امیدوار، کمیشن کے دفتر کے گیٹ نمبر’’سی ‘‘ کے نزدیک فیسی لٹی کاؤنٹر سے از خود رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں ۔ یا ٹیلفون نمبروں ۔011-23385271/011-23381125/011-23098543   پر کسی بھی ورکنگ دن میں 10:00 سے 17:00 بجے کے دوران حاصل کر سکتے ہیں ۔

مکمل فہرست دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

http://pibphoto.nic.in/documents/rlink/2019/may/p20195301.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More