26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کیڈر کے اعلی افسروں سے ملاقات کی

Dr Jitendra Singh meets senior officers of Jammu and Kashmir cadre
Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی  (ڈی او این ای آر)  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں جموں و کشمیر کیڈر کے اعلی افسروں سے ملاقات کی۔یہ افسران قومی راجدھانی میں مرکزی حکومت کی مختلف مرکزی وزارتوں میں تعینات ہیں۔

افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت  سرحدی ریاستوں کو بہت زیادہ  ترجیح دیتی ہے اور اس نے ان خطوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ بھی وزیراعظم کی ایک پہل ہے اور اس کا مقصد جموں و کشمیر کے افسروں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے جہاں پر وہ اس ریاست میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام میں تیزی لانے کے سلسلے میں اپنے نظریات اور تجربات ایک دوسرے کو بتاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس سے افسروں کواپنی ریاست کے لئے مرکزی حکومت کی اسکیموں کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے میں مدد ملےگی کیونکہ انہیں طویل مدت تک زمینی سطح پر کام کرنے کا تجربہ ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر حکومت کے افسروں کو بھی اپنی ریاست کی ترقی کے لئے مزید سرگرمی سے  کام کرنے کی  تحریک ملے گی۔

اس میٹنگ کے دوران مختلف موضوعات زیر بحث آئے مثلاً طلبا کے لئے وزیراعظم کے وظیفے کے اسکیم،  کنکٹی وٹی کا معاملہ، جس میں براڈ بینڈ اور ہوابازی کے ساتھ ساتھ اندرون ریاست اور بین ریاستی  کنکٹی وٹی بھی شامل ہیں،  جموں میں انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) کا قیام ، اسٹیڈیموں کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن وغیرہ ۔ کنکٹی وٹی سے ریاست میں تجارت اور کاروبار سے متعلق حرکات و سکنات کو فروغ حاصل ہوگا اور عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ افسروں نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر میں دفاتر کے کام کاج میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کے  مزید استعمال  مثلاً دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔افسروں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے اقدامات سے ریاست میں  بہت زیادہ تبدیلیاں آئی ہیں اور  ان اقدامات میں نوٹ بندی بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں  و کشمیر کے افسروں کو ایک ساتھ بیٹھ کر اس پر بحث کرنی چاہیے کہ مرکزی حکومت میں کام کرنے کے ان کے تجربے سے  جموں و کشمیر  حکومت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح ہوسکتا ہے۔ وزیر موصوف نے دلی میں تعینات افسروں اور جموں و کشمیر میں تعینات افسروں کے ذریعہ ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایک دوسرے کی کوششوں میں تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لئے ریاست میں مزید نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور مخصوص خطے کی ضرورتوں کے مطابق نوجوانوں  کے لئے ہنرمندی کی ترقی کی تربیت پر مبنی روزگار فراہم کرانے کے اقدامات کئے جانے چاہیئں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بہت ترقی پسند ہیں اور ان کی توانائی کا صحیح استعمال کیا جان چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے بہت سے طلبا آئی آئی ٹی کی طرف رجوع کررہے ہیں۔ ہر سال کئی طلبا سول سروس امتحان میں ٹاپرس کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب پر دنیا کا سب سے لمبا ریلوے پل تعمیر کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ وزیرموصوف نے مرکزی حکومت کے ذریعے  کئے گئے کئی دیگر اقدامات مثلاً دستاویزوں  کی خود تصدیق کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More