32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین پنورما نے 48 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 2017 کی فیچر اور نان فیچر فلموں کے انتخاب کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، انڈین پنورما 2017 نے  آج  ان فیچر اور نان فیچر فلموں کے اپنے  حتمی انتخاب کا اعلان کیا ہے جنہیں گوا کے 48 ویں  انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا 2017 میں دکھایا جائے گا۔ یہ فیسٹول 20 سے 28 نومبر 2017 تک چلے گا۔

48ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا کے انڈین پنورما سیکشن کے تحت پانچ اصل دھارے کی فلموں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ انڈین پنورما 2017 کے لئے منتخب 26 فیچر فلموں کی حتمی فہرست درج ذیل ہے۔

نمبر شمار فلم کا نام زبان ہدایت کار
1. پیہو ہندی ونود کپری
2. شتیج اے ہورائزن مراٹھی منوج کدم
3. کچا لمبو مراٹھی پرساد اواک
4. منوسنگدا تامل امشان کپور
5. مورنبا مراٹھی ورون نارویکر
6. ریلوے چلدرن کنڑ پرتھوی کونانور
7. جوزے کونکنی میرانشا نائک
8. نیوٹن ہندی امیت مسورکر
9. پمپل مراٹھی گجیندر اہیر
10. ولج راک اسٹار آسامی ریما داس
11. مزا بھیربھیرا مراٹھی یوگیس سومن اور وویک واگھ
12. ماچیر جھول بنگالی پریتم ڈی گپتا
13. بسورجن بنگالی کوشک گنگلولی
14. ٹیک آف ملیالم مہیش نرائنن
15. ریڈو مراٹھی ساگر چھایا ونجاری
16. رخ ہندی اتانو مکھرجی
17. کڑوی ہوا ہندی نیلا مدھاب پانڈا
18. ایداک مراٹھی دیپک گواڈے
19. زھوئزبوٹے دھیمالائٹ آسامی بدیوت کوٹوکی
20. کھیانکا اڑیہ امرتیہ بھٹاچاریہ
21. کاساؤ(Best Feature – 64th NFA) مراٹھی سمترا بھاوے اور سنیل سکتھانکر
اصل دھارے کے سنیما کا انتخاب

 

22. جانی ایل ایل بی۔2  ہندی سبھاش کپور
23. بہوبلی۔2 دی کنکلوجن تیلگو ایس راجا مولی
24. وینٹی لیٹر مراٹھی راجیش ماپوسکر
25. پورنا ہندی راہل بوس
26. بودھ رہسیہ بنگالی انیک دتہ

 انڈین پنورما کے فیچر فلم سیکشن کی افتتاحی فلم پیہو ہے۔ جس کی ہدایت کاری ونود کاپری نے کی ہے۔

انڈین پنورما 2017 ضوابط کی شق  8.6 کے مطابق سمترا بھاوے اور سنیل سکتھانکر  کی ہدایت کاری مین بنی ’کاسو‘ جو کہ 64 ویں نیشنل  فلم ایوارڈز 2016  کی بہترین فیچر فلم ہے، اسے بھی انڈین پنورما 2017 میں براہ راست اندراج کے ذریعہ شامل کیا گیا ہے۔

1۔ جناب سریش ہیبلکر، فلم میکر، ہدایت اور اداکار

2۔ جناب راہل رویل، فلم ڈائریکٹر

3۔ محترمہ ستروپا سانیہال، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اداکار ، شاعر اور سماجی کارکن

4۔محترمہ گوپی دیسائی، فلم ڈائریکٹر اور اداکار

5۔جناب نشی کانت کامت، فلم میکر

6۔ جناب گیان کورییا، فلم ڈائریکٹر

7۔جناب مرلون مکم، اداکار اور پروڈیوسر

8۔ جناب اکھل اڈوانی، فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر

9۔جناب اپوروا اسرانی، فلم میکر، فلم ایڈیٹر اور اسکرین پلے

10۔جناب ہری وشوناتھ، فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر

11۔جناب سچن چٹے، فلم تنقید نگار

12۔ محترمہ روچی نرائن، فلم ڈائریکٹر اور اسکرین پلے

نمبر شمار فلم کا  نام زبان ہدایت کار
  1.  
پشکر پورن ہندی کمل سوروپ
آبا اپاٹانی امر کوشک
دُگّا بنگالی چندراشیش رے
آور گرینڈ پیرینٹس ہوم بنگالی سپریو سین
پلاش بنگالی ویبھو ہیواسے
اے ویری اولڈ مین وتھ اینورمس ونگس انگلیش پراتیک وتس
دی واٹر فال انگلیش لپیکا سنگھ دارائی
اماں میری ہریانوی ترون جین
نیم، پلیس، انیمل، تھنگ ہندی نتن آر
چٹنی ہندی جیوتی کپور داس
8½انٹرکٹ۔ لائف انڈ فلمس آف کے جی جارج ملیالم لجن جوز
گی ملیالم کنجیلا(اکھیلا ہینری)
بلوٹا مراٹھی اجے کورانے
کھڑکی مراٹھی روہن پرشورام کناوڈے
ایپل سنتھالی آر کے سورین
Fireflies in the Abyss

(64th NFA – Best Non Feature)

انگلیش چندر شیکھر ریڈی

انڈین پنورما کے نان فیچر فلم سیکشن کی اوپننگ فلم ’پشکر پورن‘ ہے جس کی ہدایت کاری کمل سوروپ نے کی ہے۔

انڈین پنورما 2017 ضوابط کی شق 8.6 کے مطابق چندر شیکھر ریڈی کی ہدایت کاری میں بنی ’فائر فلائز ان دی ابیس‘ نامی فلم جو کہ 64 ویں نیشنل فلم ایوارڈز 2016 کی بہترین نان فیچر فلم ہے اسے براہ راست اندراج کے ذریعہ انڈین پنورما 2017 میں شامل کیا گیا ہے۔

1۔جناب توئینابھا مجمدار، فلم ہدایت اور فلم رائٹر

2۔ جناب شنکھاجیت، فلم میکر

3۔  جناب متھو چندرا چودھری، فلم ہدایت کار

4۔ محترمہ شائنی جیکب بنجامن، فلم پروڈیوسر، فلم ہدایت کار اور رائٹر

5۔ محترمہ ٹنّی مترام، فلم ایڈیٹر

6۔ جناب کے جی سریش، صحافی اور کالم نگار 

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More