38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی انتظامی ٹریبیونل کا پریس اعلانیہ

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی انتظامی ٹریبیونل کے پرنسپل بنچ اور پورے ملک میں واقع بنچوں کی  ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ہر ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ مقدمات کو نمٹایا جائے اور کام اس طرح کئے جائیں کہ شکایتوں کے حل کے لئے ٹریبیونل پہنچے شخصیت مطمئن ہو سکیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فروری، 2020 تک معاملات کو نپٹانے کی شرح غیر معمولی رہی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے  میٹنگوں  کا متبادل انتظام کیا گیا تاکہ ایک دوسرے سے ضروری فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کیا جا سکے۔ اگرچہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے 22 مارچ سے یہ بھی ناممکن ہو گیا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنچوں کام کرنا مشکل ہو گیا کیونکہ ایڈووکیٹ اور ٹریبیونل کے ملازم کام کرنے کی حالت میں نہیں رہ گئے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کا متبادل موجود نہیں تھا کیونکہ ضروری آلات  کا  بنیادی ڈھانچہ دستیاب نہیں ہے اور لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے آلات کی خریداری بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔  پرنسپل بینچ   اصل میں  2 اپریل سے 12 اپریل، 2020 تک کی مختصر چھٹی پر جانے والی تھی۔

آگے کی کارروائی کے طریقہ کار کا فیصلہ 15 اپریل، 2020 کے بعد کی مدت کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر منحصر ہوگا۔ اگر عدالت کی کارروائی چلانا  کچھ حد تک بھی ممکن ہوا تو اس کا استعمال کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More