26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر صدرجمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکرکی پیدائش کے سالگرہ کے موقع پر میں تمام اہل وطن کو اپنی جانب سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

ایک سماجی مصلح، ماہر تعلیم، قانون داں، ماہر اقتصادیات، سیاست داں اور ماہر قانون کے طور پر ڈاکٹر امبیڈکر نے مسلسل  طور پر  ملک اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ایک ایسے معاشرے کے قیام کا خواب دیکھا، جہاں سماجی ہم آہنگی اور مساوات کا دور دورہ ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے اپنی پوری زندگی سماج اور ملک کے لئے وقف کر دی تھی۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے بھارت کو اس قدر ترقی پسندانہ اور شمولیت پر مبنی آئین کا تحفہ پیش کیا، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جمہوریت کے تئیں  ہمارے شہریوں کے یقین کو گہرا اور مستحکم بناتا آیا ہے۔

امبیڈکر جینتی کے موقع پر آئیے ہم سب ڈاکٹر امبیڈکر کی جید شخصیت، جدوجہد اور اقدار سے ترغیب حاصل کریں، اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں میں ان کی تعلیمات اور ان کے آئیڈیلز کو اپنائیں گے اور ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کے قیام میں اپنا تعاون دیں گے۔ کووڈ-19 کے وبائی مرض کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام تر شہریوں کو ڈاکٹر امبیڈکر جینتی کا جشن سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے گھروں میں قیام پذیر رہتے ہوئے منانا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More