40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رادھا موہن سنگھ نے متھرا میں پنڈت دین دیال اپادھیائے صد سالہ کرشی انّتی میلے کا افتتاح کیا

Shri Radha Mohan Singh addresses inaugurates Pandit Deen Dayal Upadhyay Centenary Krishi Unnati Mela in Mathura
Urdu News

نئی دہلی؍، زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے پچھلے تین برسوں میں شروع کی گئی مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں نے 17-2016 میں اناج کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرنے میں کسانوں کی مدد کی ہے۔17-2016 میں دالوں کی پیداوار 22.40 ملین ٹن ہوئی ، جبکہ اس سے پچھلے یہ 16.35 ملین ٹن تھی۔ اسی طرح 17-2016 میں اناج کی پیداوار پچھلے سال کے 265ملین ٹن سے بڑھ کر 273.38 ملین ٹن ہو گئی، جبکہ باغبانی کی پیداوار 244 ملین ٹن سے بڑھ کر 295 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ جناب سنگھ نے یہ بات آج متھرا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے قومی باغبانی بورڈ کی طرف سے منعقدہ چار روزہ پنڈت دین دیال اپادھائے صد سالہ کرشی انّتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا کہ حکومت کسانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے عہد بستہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اپنی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور پچھلے تین برسوں میں شروع کی گئی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا، قومی زرعی ترقیاتی پروگرام اور پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا جیسی اسکیموں کے ذریعے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ 18 ریاستوں کے کسان اور باغبانی، زراعت ، مویشی پروری، ڈیئری اور ماہی پروری جیسے مختلف شعبوں کے صنعت کار اس میلے میں اپنی مصنوعات کی فروغ اور نمائش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میلے کی اہمیت اس لئے ہے کہ یہ میلہ پنڈت دین دیال اپادھائے جی کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ کسانوں کی خوشحالی اور بہبود کی خواہش کی تھی۔ اس نظریے کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزارت کسانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کوششیں کررہی ہیں۔

زراعت کے وزیر نے کہا کہ حکومت باغبانی ، زراعت اور کسانوں کی ترقی اور بہبود کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی  حکومت اور اترپردیش حکومت کسانوں کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کررہی ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ باغبانی کسانوں کو زیادہ فائدہ حاصل کرنے اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اناج کی پیداوار سے زیادہ باغبانی کی پیداوار میں اضافہ ہو اہے اوریہ ملک میں تغذیہ  کی سیکورٹی میں تعاون کرتی ہے۔ اس کے علاوہ باغبانی آب و ہوا میں تبدیلی کے پس منظر میں بھی اہم رول ادا کرتی ہے۔

جناب سنگھ نے مشورہ دیا کہ باغبانی کے سیکٹر کو بہتر ٹیکنک کا استعمال کرنا چاہئے جو ترقیاتی یافتہ ملکوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی معیار کی فصل اگانے کے لئے ترقی یافتہ ملکوں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنک اور مشینری کا استعمال کریں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نے ملک میں تیار کردہ ٹیکنالوجی سے زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے کے ذریعے تیار کردہ گندے پانی کی صفائی کے پلانٹ کا افتتاح کیا جس کی صلاحیت 75000 لیٹر ہے۔ اس پلانٹ میں گندے پانی کا صاف کیا جائے گا اور اسے زراعت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ گندم اور دھان کی کھیتی میں صاف کئے گئے پانی کا استعمال صحت سے متعلق خطرات کو 44 سے 58 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More