29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انتہائی شدید سمندری طوفان ‘ امفنے ‘ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا ، جو 20 مئی ، 2020 ء کو ساحل سے ٹکرائے گا

Urdu News

نئی دلّی: سمندری طوفان ‘  امفنے ‘ نے خلیجِ بنگال میں  انتہائی شدید طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہائی شدید سمندری طوفان ‘ امفنے ‘ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے  متعلقہ ریاستوں اور مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں  کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس میٹنگ میں امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر امت شاہ اور حکومتِ ہند  کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ  ، آئی ایم ڈی ، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ایف کے  سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

Description: image001DXBK.jpg

          بھارتی محکمۂ موسمایت ( آئی ایم ڈی ) نے مطلع کیا ہے کہ انتہائی شدید طوفان کے  20 مئی ، 2020 ء کو سہ پہر کے وقت  مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کی امید ہے ۔ اس شدید طوفان کے ساتھ  195 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے  انتہائی تیز ہوائیں چلیں  گی ۔ اس کی وجہ سے   ریاست کے    ساحلی اضلاع میں    تیز اور انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔

          مغربی بنگال میں  مشرقی میدنی پور  ، جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ ، ہاوڑہ  ، ہبلی اور کولکاتہ اضلاع  سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔  اس طوفان سے جگت سنگھ پور  ، کیندر پاڑہ ، بھدرک اور بالا سور سمیت  شمالی اڈیشہ کے ساحلی اضلاع  کے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

          آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ مغربی بنگال میں طوفان  کے سبب جنوبی  اور شمالی 24 پرگنہ کے ساحلی اور نشیبی علاقوں میں 4 سے 5 میٹر تک  اونچی سمندری لہریں  ٹکرا سکتی ہیں  ، مشرقی میدنی  پور میں   3 سے 4 میٹر تک اونچی لہریں  ساحل سے ٹکرائیں گی ۔   اس سمندری طوفان سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں زبردست تباہی ہو سکتی ہے ۔

          وزیر اعظم نے  سمندری طوفان  سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں سے سبھی لوگوں کو نکال کر  محفوظ  مقامات تک پہنچانے اور ضروری اشیاء کی   مناسب سپلائی کو بر قرار رکھنے کے لئے   تمام ضروری اقدامات کرنے کی  ہدایت دی ہے ۔

          تمام متعلہ محکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی  کی صورت میں   لازمی خدمات جیسے  بجلی ،  ٹیلی مواصلات  کے رکھ رکھاؤ کو یقینی بنانے کے لئے مناسب تیاری کریں اور   وقت پر تمام  تیاریوں کا جائزہ لیں  ۔ انہیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ  کسی   تباہی کی صورت میں  خدمات کو   فوراً بحال کرنے کو یقینی بنائیں ۔

          بھارتی کوسٹ گارڈ  اور بحریہ نے  بچاؤ اور امدادی کاموں کے لئے   بحری جہاز  اور  ہیلی کاپٹر تعینات کئے ہیں ۔  ان ریاستوں میں  فوج اور فضائیہ   کے یونٹوں کو بھی  پوری طرح چوکس  رکھا گیا ہے ۔

          این ڈی آر ایف  نے اڈیشہ اور مغربی بنگال میں 25 ٹیمیں تعینات کی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، 12 ٹیموں کو  تیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔  ان ٹیموں کو تمام ضروری ساز و سامان جیسے   کشتیاں   ، پیڑ کاٹنے والے کٹر  ، ٹیلی مواصلات کے سامان وغیرہ  سے لیس کیا گیا ہے ۔

          آئی ایم ڈی   تمام متعلقہ ریاستوں کے لئے تازہ ترین پیشگوئی کے  بلیٹن  جاری کر رہا ہے ۔  وزارتِ داخلہ بھی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More