35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چینی کے شعبے میں جاری بحران سے نمنٹنے کے لئے اقتصادی امورسے وابستہ کابینی کمیٹی کے فیصلوں کا نفاذ

Urdu News

نئی دہلی: اقتصادی امورسے وابستہ کابینی کمیٹی نے 6جون ، 2018کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں جو فیصلے لئے تھے ، ان فیصلوں پرعمل کرتے ہوئے خوراک وسرکاری نظام تقسیم کے محکمے ( ڈی ایف اینڈ پی ڈی ) نے 7جون ، 2018کو درج ذیل احکامات /نوٹی فیکیشن جاری کیاہے ۔

(اے)  چینی کی قیمت (کنٹرول )آرڈر2018

(بی )چینی کی قیمت ( کنٹرول ) آرڈر2018کی تجاویز کے تحت یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ چینی کا کوئی بھی پروڈیوسر، فیکٹری کے گیٹ پر، تاحکم ثانی، 29روپے فی کلوگرام سے کم کے نرخ پرچینی فروخت نہیں کریگا۔

(سی ) احکامات اس امرکے بھی جاری کئے گئے ہیں کہ کوئی بھی پروڈیوسرحکومت کی جانب سے ہرمہینے سفید /ریفائنڈ چینی کی مقررہ مقدار کے علاوہ سفید چینی /ریفائنڈچینی کااسٹاک اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکے گا۔

(ڈی ) اس امرکے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں یہ ہرایک پروڈیوسر،ماہ جون کے آخرتک، سفید چینی /ریفائنڈچینی   کی کتنی مقدارکا اسٹاک  رکھ سکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More