27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم ماحولیات کے انعقاد سے قبل شہری ہمہ گیری کے لئے وزارت ماحولیات ، ٹیری اوریواین ای پی نے اپنے لائحہ عمل وضع کئے

Urdu News

نئی دہلی: وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ہاوسنگ اورشہری امور ،جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ہمہ گیراسمارٹ شہروں کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اپنی ایس ڈی جی کے حصول میں کامیابی حاصل کریگا۔ بھارتی شہروں میں ماحولیاتی ہمہ گیری اورشہری ترقیات کے لئے لائحہ عمل وضع کرنے کے سلسلے میں شرکائے کارکی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جو عالمی یوم ماحولیات سے قبل جاری موضوعاتی اجلاسات کے ایک حصے کے طورپر منعقد ہوئی تھی ، جناب پوری نے کہاکہ آج ہم عملی سطح پر مثالی تبدیلیوں کا مشاہد ہ کررہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اب تبدیلیوں میں ہنرمندی ترقیات کے ذریعہ اپنا تعاون دیں ۔ تعمیرات کے شعبے میں ہمارے کارکنان کو تربیت دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی پسند کا خام مال ہمہ گیرپیمانے پراستعمال میں لاسکیں ۔ صحیح معنوں میں تعمیر کئے گئے اسمارٹ شہرایسے ہونے چاہئیں جن میں شہری نقل وحمل کا اچھا انتظام ہو اور عوامی ٹریفک کا وزن سہ سکتے ہوں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ یوایل بی کو بااختیا بنائے جانے کی ضرورت اوریوایل بی کو اس لحاظ سے تربیت یافتہ اوراپنے مقصد کے لئے وقف میونسپل کیڈردرکارہے ۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ای آرآئی کے ڈائرکٹرجنرل ڈاکٹراجے ماتھرنے کہاکہ آج کی مانگ اور آج کا تقاضہ ماحولیات کاتحفظ ہے ۔ شہروں میں ہونے والااضافہ اورنمو برعکس طورپرماحولیات کو متاثرکررہے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورہرسطح پر مضبوط بامعنی منصوبہ بندی کے لئے ایک مستحکم پالیسی فریم ورک وضع کیاجائے جو قومی ، ریاستی اورشہری سطح کا ہو۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی مدد سے ہم امراوتی جیسے مقامات پر جہاں شہری علاقہ ابھررہاہے ، اثرات مرتب کرنے پرقادررہے ہیں ، یہ آندھراپردیش کا نیا دارالحکومت ہوگا۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایسے ہی دیگر قابل رہائش شہروں کا قیام عمل میں لانے کے لئے ہم تمام شرکارئے کارکو یکجاکرسکیں گے  ۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایکزیکیٹو ڈائرکٹرجناب ایرک سول ہیم نے کہاکہ آج 50فیصد سے زائد انسان شہروں میں سکونت پذیرہیں لہذا اب پہلے سے کہیں زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ایک ایسا مضبوط  شہری ڈھانچہ فراہم کرایاجائے جو اس روزافزوں کی آبادی کی ضروریات کا مقابلہ کرسکے ۔ اسمارٹ اورہمہ گیرشہروں کے لئے ایک ہرابھراآرکیٹیکچر یافن تعمیر اور مضبوط شہری نقل وحمل نظام اورعمدہ فضلہ انتظام پالیسیاں درکارہیں ۔

اس اجلاس کے دوران بہترین اسمارٹ شہروں میں اپنائے جانے والے مقامی طریقہ ہائے کارجو بین الاقوامی پیمانے پراپنائے جاتے ہیں ان پربھی روشنی ڈالی گئی ۔ بعد ازاں پینل تبادلہ خیالات سے جس میں قومی اورمقامی اداروں ، اقوام متحدہ ، نجی شعبے ، این جی او اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے اپنے اپنے نظریات وخیالات رکھے ۔اور اسمارٹ شہروں کے بارے میں منصوبہ بندی اورترقیاتی ماحولیات کے سلسلے میں مختلف شرکائے  کارکی شراکت داری پرروشنی ڈالی ۔

          اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیربرائے ماحولیات محترمہ دیا مرزا بھی اس موقع پرماحولیات کے تحفظ کے کاز کے تئیں اپنی حمایت دینے کے لئے موجود تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More