27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے قابلِ تجدید توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں بھارت اور منگولیا کے درمیان باہمی تعلقات کو وسیع کرنےپر زور دیا

Urdu News

نئیدہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے قابلِ تجدید توانائی ، خاص طور پر شمسی توانائی اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی سمیت مختلف شعبوں میں  بھارت اور منگولیاکے درمیان باہمی تعلقات  کو وسیع کرنے پر زور دیا ۔  جناب نائیڈو نے   یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد میں منگولیاکی شرکت  اس شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرنے کی جانب  ایک اہم قدم ہے ۔

      آج نئی دلّی کے  حیدر آباد ہاؤس میں منگولیا کے صدر جناب  کھلتماجین  بتّولگا  کے ساتھ  گفتگوکرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  منگولیا کے  صدر  کی سطح کا یہ دورہ تقریباً ایک دہائی بعد ہو رہا ہے اور یہ بھارت کے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔

      انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کےدرمیان اسٹریٹیجک ساجھیداری کو مضبوط کرے گا اور تعلقات میں نئی جہت اور ولولہ پیدا کرے گا ۔

      اس بات کاذکر  کرتے ہوئے کہ منگولیا اور بھارت  صرف اسٹریٹیجک ساجھیدار ہی نہیں بلکہ روحانی بھائی بھی ہیں ۔ جناب نائیڈو نے منگلولیا کے طلباء ، دانشوروں اور بھکشوؤں کابھارت میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ  بودھ تعلیمات  کے حصول کے لئے بھارت میں اپنا وقت گزاریں ۔

      نائب صدر جمہوریہ نے  صدر بتّولگا اور وزیر اعظم نریندرمودی کے ذریعے آج  اولان باتر میں  گندن  مونسٹری  میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھگوان بدھ کے مجسمے  کی نقاب کشائی   پر خوشی  کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجسمہ بھارت  اور منگولیا   کے عوام اور  ہماری مشترکہ بودھ وراثت   اور طویل مدتی دوستی  کی علامت ہے ۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ 2020 ء میں بھارت اور منگولیا کےدرمیان سفارتی تعلقات کے قیام  کی 65  ویں سالگرہ ہو گی  ، جناب نائیڈو نے بھارت – منگولیا تعلقات کو  اسٹریٹیجک ساجھیداری کی سطح  تک   پہنچانے  کی ستائش کی ۔

      اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ بھارت صلاحیت سازی میں منگولیاکے ساتھ  ساجھیداری کاخواہش مند ہے اور   بنیادی ڈھانچے  کے فروغ میں امداد کی پیشکش  کرتاہے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی ٹی میں  اے  بی واجپئی سینٹر فار ایکسیلنس   منگولیا کے نو جوانوں کو  آئی ٹی کی  تعلیم اور روز گار فراہم کرے گا اور انہوں نے اس کی جلدتکمیل  پر  زور دیا ۔

       اس بات  پر زور دیتے ہوئے کہ جمہوریت ، آزادی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے  جمہوری اداروں   کی موثر کارکردگی  بھارت اور منگولیاکو  فطری دوست اور ساجھیدار بناتے ہیں ، نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ  وہ بھارت – منگولیا تعلقات  کی 65 ویں سالگرہ  منانے کے لئے منگولیا کا دورہ  کرنے کے منتظر ہیں ۔

      جناب نائیڈو نے بھارتی سیاحوں اور  منگولیا آنے والے  کاروباری لوگوں کوآمد پر ویزا فراہم کرنے کے منگولیا کے فیصلے کی ستائش کی ۔

      نائب صدر جمہوریہ نے منگولیا کے صدر کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کی۔ دونوں لیڈرو نے   دہشت گردی کی مذمت کی اور  اس لعنت سے نمٹنے کے لئے ایک متحدہ عالمی  اقدام  کی ضرورت پر زور دیا۔  اس کے علاوہ ، تیل ریفائنری اور ریلوے لائنوں سمیت  بنیادی ڈھانچے کے کئی پروجیکٹوں پر   تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

      اس موقع پر  نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  میں وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  جناب کرن ریجیجو  ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمندر پردھان اور   رکن پارلیمنٹ  پرہلاد  سنگھ  پٹیل   ،  وزارت خارجہ میں مشرقی امور کی سکریٹری محترمہ وجے ٹھاکر   اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More