29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبا کا ویتنام دورہ

Urdu News

نئی دہلی، چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور بھارتی بحریہ کے سربراہ پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ایڈمیرل سنیل لانبا 4 اکتوبر، 2017 ء کے دوران ویتنام کے دو طرفہ دورہ پر رہیں گے ۔ ان کے اس دورہ کا مقصد ہندوستانی مسلح افواج اور ویتنام کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک و تعاون کو مستحکم کرنا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک و تعاون کے نئے امکانات کو تلاش کرنا ہے ۔

اپنے اس دورہ کے دوران چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئر مین اور بھارتی بحریہ کےسربراہ ، ویتنام کے وزیر اعظم عالی جناب نگومین زوان فو ، ویتنام کے وزیر دفاع جنرل نگوزوان لچ ، چیف آف جنرل اسٹاف ، قومی دفاع ، ویتنام کی مسلح افواج کے نائب وزیر لیفٹننٹ جنرل فان وان جیانگ اور ویتنام کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ریئر ایڈمرل فام ہوی نام کے ساتھ باہمی بات چیت منعقد کریں گے ۔ اہم دو طرفہ بات چیت کے علاوہ ایڈمیرل سنیل لانبا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی آف ویتنام کا بھی دورہ کریں گے ، جہاں وہ طلباء آفیسرز اور اساتذہ کےساتھ تبادلۂ خیالات کریں گے اور ‘‘ بحری طاقت کی اہمیت ’’ کے موضوع پر گفتگو کریں گے ۔ علاوہ ازیں ، وہ ویتنام پیپلز نیوی کے ‘‘ نیول ریجن 4 ’’ کا بھی دورہ کریں گے اور ہوچی میہہ کے مقبرہ پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

اگرچہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 1972 ء میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی روابط ہیں ۔ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دفاعی اشتراک و تعاون بے حد مستحکم ہے ۔ اس میں بحری اشتراک و تعاون پر بنیادی توجہ ہے ۔ ہندوستان نے 1994 ء میں دفاعی اشتراک و تعاون معاہدے سے متعلق ایک پروٹوکول پر دستخط کیا تھا ۔ بعد ازاں ، دونوں ملکوں کے درمیان ساجھیداری 2007 ء میں اسٹریٹیجک ساجھیداری تک پہنچ گئی اور 5 نومبر ، 2009 ء کو دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اشتراک و تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ مئی ، 2015 ء میں دونوں ملکوں کے متعلقہ وزرائے دفاع کے ذریعہ ‘‘ 20-2015 کے لئے ایک مشترکہ وژن ’’ پر دستخط کئے گئے ۔ مزید برآں ، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک ساجھیداری ترقی کرکے ستمبر ، 2016 ء میں وزیر اعظم کے دورۂ ویتنام کے دوران جامع اسٹریٹیجک ساجھیداری تک پہنچ گئی ۔

ہندوستانی بحریہ متعدد معاملات پر ویتنام کی بحریہ کے ساتھ اشتراک و تعاون کرتی ہے ۔ اس میں بحریہ آپریشن سے متعلق تبادلۂ خیالات، تربیت اور متعدد شعبوں میں عملہ کی گفتگو کے ذریعہ موضوع سے متعلق ماہرین کا تبادلہ شامل ہیں ۔ ویتنام پیپلز نیوی ، ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ پورٹ بلیئر میں منعقدہ بین بحریہ بات چیت ‘ ملن ’ میں بھی شرکت کرتی ہے ۔ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ویتنام کے بندر گاہوں کا مسلسل دورہ کرتے رہتے ہیں ۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز ستپورا اور کدمت نے حالیہ دنوں میں ہی 23 تا 27 ستمبر ، 2017 ء کے دوران ہائی فونگ بندر گاہ کا دورہ کیا ۔ ویتنام کی بحریہ کے جہاز دنہہ تین ہوانگ نے بھی فروری ، 2016 ء میں ‘‘ انٹر نیشنل فلیٹ ریویو – 2016 ء ’’ میں شرکت کے لئے وشاکھا پٹنم کا دورہ کیا ۔

ہندوستانی بری فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے بھی ویتنام کے بری فوج اور ویتنام کی فضائیہ کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں ۔ ویتنام کی بری فوج اور فضائیہ کے افسران نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج سمیت ہندوستان کے متعدد دفاعی تربیتی اداروں میں تربیت حاصل کرتے ہیں ۔ دونوں افواج موضوع کے ماہرین کا بھی تبادلہ کرتی ہیں اور متعلقہ سروسیز کے عملہ بات چیت کے ذریعہ اشتراک و تعاون کے لئے ایک مربوط میکنزم اپناتی ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More