31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے 4اکتوبر 2017سے پیٹرول اور ڈیژل برانڈڈ اور غیر برانڈڈ دونوں پر بنیادی ایکسائز ڈیوٹی شرح 2روپے فی لیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ؍اکتوبر،حکومت ہند نے 4اکتوبر 2017سے پٹرول اور ڈیژل برانڈیڈ اور غیر برانڈیڈ دونوں پر بنیادی ایکسائزڈیوٹی کی شرح دو روپے فی لیٹر کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت نے اس وجہ سے کیا ہے تاکہ خام پٹرولیم تیل اورپٹرول اور ڈیژل کی خردہ فروخت قیمتوں پر پٹرول اور ڈیژل کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں کے اثر کو کم کیا جا سکے ۔ ساتھ ہی ساتھ عام آدمی کے مفاد کا تحفظ کیاجا سکے۔ ایکسائز ڈیوٹی میں ان کٹوتیوں کے سبب مالیئے کو ایک سال میں جو نقصان ہوگا، وہ تقریباً 26 ہزار کروڑ روپے کا ہے اور رواں مالی سال کے باقی حصے کے دوران تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ اس سے پہلے پٹرول اور ڈیژل کی بین الااقوامی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پچھلے چند ہفتوں کے دوران دلی میں2 اکتوبر 2017 کو پٹرول اورڈیژل کی خردہ فروخت قیمت بڑھ کربالترتیب 70 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور 59.07 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ڈبلیو پی آئی افراط زر میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More