29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سووچھ بھارت مشن(شہری) کے تحت 7 اسٹار درجہ بندی تک کے لئے اہل شہر کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی اسٹار درجہ بندی سے متعلق پہلی علاقائی ورکشاپ کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی؍ ممبرپارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نئی دہلی میں کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی اسٹار درجہ بندی سے متعلق پہلی علاقائی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پرمکان اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے سیکریٹری درگا شنکر مشرا، این ڈی ایم سی کے چیئرمین نریش کمار اور ایس بی ایم (شہری) کے نیشنل مشن ڈائریکٹر جناب وی کے جندل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ لیکھی نے کہا کہ شہروں میں میونسپل کچرے کے زبردست ڈلاؤ سے نمٹنے کے لئے ڈی سینٹرالائزڈ حل کے ساتھ ایک مربوط طریقہ کار اپنایا جاناچاہیے۔ شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے میں عوام کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محترمہ لیکھی نے صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کے اصولوں کے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے لاگو کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جناب درگا شنکر مشرا نے کہا کہ سالانہ سووچھ سرویکشن سرگرمی کے ساتھ شہروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی اسٹار درجہ بندی ملک بھر کے شہروں میں ایک صحتمند مقابلہ آرائی پیدا کرے گی، جس سے صفائی ستھرائی اور 100 فیصد ٹھوس کچرے کے بندوبست کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے گا۔ دن بھر چلنے والے ورکشاپ میں 250 سے زیادہ شہری مقامی اداروں کے افسروں نیز نئی دہلی، جموں و کشمیر، ہریانہ اور پڑوسی ریاست اترپردیش کے شہری مقامی اداروں کے میئروں اور کمشنروں نے شرکت کی۔

ورکشاپ اس لئے منعقد کی گئی تھی تاکہ مکان اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی جانب سے کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی حال ہی میں شروع کی گئی اسٹار درجہ بندی پروٹوکول کے بارے میں ریاست اور شہری افسروں کے علاوہ دیگر متعلقہ فریقوں کی صلاحیتوں سے روشناس کرایاجاسکے۔

سووچھ بھارت مشن(شہری) کے تحت دو اہم مقاصد پر توجہ دی گئی ہے، جن میں ایک اہم مقصد کھلے میں رفع حاجت کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا اور تمام 4041 قصبوں اور شہروں میں 100 فیصد سائنٹفک ٹھوس کچرے کا بندوبست ہے۔ ٹھوس کچرے کے سائنسی بندوبست پر مومنٹم کو جاری رکھنے اور شہروں کو زیادہ صفائی ستھرائی کے حصول کے لئے تحریک دینے کی غرض سے 20 جنوری 2018ء کو مکان اور شہری امور کی وزارت( ایم او ایچ یو اے) کی طرف سے کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے اسٹار درجہ بندی پروٹوکول شروع کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More