33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ملک کی معاشی خوشحال میں ایک بڑا رول ادا کرنے کے لئے مستحکم کرنا ہوگا : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، / نائب  صدر جمہوریہ  ہند جناب   ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ    چھوٹی اور درمیانی  صنعتوں(ایس ایم ای) کو  ملک کی معاشی  خوشحالی  میں  ایک بڑا رول ادا کرنے کے لئے مستحکم کرنا ہوگا۔  وہ آج یہاں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سےمتعلق    عالمی ایسوسی ایشن ( ڈبلیو اے  ایس  ایم ای ) کے ذریعہ منعقدہ   چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے بارے میں 21 ویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کامرس اور صنعت کے  مرکزی وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو  ، بنگلہ دیش کے وزیر صنعت جناب  عامر حسین آمو  اور حکومت ماریشیس کے  بزنس  ، صنعت اور کوآپریٹیوز  کے وزیر  جناب سومل دت بھولا  ، ڈبلیو اے ایس ایم ای) کے  سربراہ   جناب الحاجی  ببالے عمرو  گری اور دیگر ممتاز شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

جناب ونکیا نائیڈو نے کہا کہ    ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار میں  45 فی صد حصہ  ایس ایم ای کے ذریعہ کی جانے والی  پیداوار کا ہی ہوتا ہے۔   ان کے ذریعہ  تقریباً 46 کروڑ لوگوں کو روزگار ملتا ہے جو کہ زراعت کے شعبے کے بعد   ملک میں دوسری سب سے بڑی افرادی  قوت ہے۔    اس میں  ہر سال 11.5 فی صد کا اضافہ ہوتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ   اس کانفرنس کے لئے    منتخب کیا گیا موضوع  ‘‘ایس ایم ایز کو فروغ دیتے ہوئے شمولیت والی  اور پائیدار صنعت کاری کا حصول ’’ بہت مناسب ہے کیونکہ آب و ہوا کی تبدیلی  اور گلوبل وارمنگ   آج ایسی  حقیقتیں ہیں  جو دنیا بھر میں   انسانو ں ، حیوانات  اور نبابات کو  متاثر کررہی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    اس کرۂ ارض  کو بچانے کے لئے  آنے والی  نسلوں کے لئے ہرے بھرے مستقبل کو یقینی بنانے میں  چھوٹی اور درمیانی صنعتیں   ایسے طریقے اختیار کرکے  فیصلہ کن رول ادا کرسکتی ہیں،  جن سے  ماحولیات کو نقصان   نہ پہنچے   اور موجودہ اور مستقبل کی نسلیں بھی محفوظ رہیں۔   اس سلسلہ میں دنیا کے ممالک    کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا  اور حکمرانی اور مالیاتی وسائل  کے   مختلف طریقے   اور اقسام وضع کرتے ہوئے    تمام  شعبو ں اور علاقوں میں   تمام متعلقین کے درمیان تعاون  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے     ترقی کے چیلنجو ں کا سامنا کرنے کے  نئے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔

جناب وینکیانائیڈو  نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ عالمی کانفرنس   مختلف متعلقین کی  نیٹ ورکنگ  ، ان کے ذریعہ    ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ اچھے طریقوں  کو اختیار کرنے  کے لئے   ایک  اہم  پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں  نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ہندستان    اور اس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے لئے    اس لئے بھی    بہت اہم ہے    کہ ہندستان نے   ‘‘کاروبار کرنے میں آسانی’’  کے سلسلہ میں   کی جانے والی درجہ بندی میں   130 ویں مقام  سے ترقی کرکے  اب 100 واں مقام حاصل  کرلیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More