38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (1)،2018

Urdu News

نئی دہلی؍ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقدہ مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (1) 2018 اور وزارت دفاع کے سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقدہ انٹرویوز کے نتائج کی بنیاد پر جن 172 (130*+42)امیدواروں نے اپریل 2019 سے شروع ہونے والے(i) 109ویں قلیل مدتی سروس کمیشن کورس (مردوں کیلئے)اور (ii)23ویں قلیل مدتی سروس کمیشن   خواتین  (غیر تکنیکی) کورس کے لئے آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی، چنئی میں داخلہ کے لئے حتمی طور پر اہلیت حاصل کر لی ہے، ان کی فہرست میرٹ کے اعتبار سے نیچے دی گئی ہے۔ 109ویں قلیل مدتی سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں، جنہیں پہلے اسی امتحان کے نتیجے کی بنیاد پر انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون ، نول اکیڈمی ، ایجھی مالا، کیرالہ اور ایئرفورس  اکیڈمی ، حیدرآباد (پِری فلائنگ)ٹریننگ کورسیز میں داخلے کے لئے منتخب قرار دیئے گئے تھے۔ حکومت کے ذریعےاندازا لگائی گئی اسامیوں کی تعداد(i)109ویں قلیل مدتی  سروس کمیشن کورس (مردوں کے لئے) کے لئے225 اور(ii)23ویں قلیل مدتی سروس کمیشن خواتین (غیر تکنیکی) کورس کے لئے 12 ہے۔

اس  میرٹ لسٹ کو تیار کرتے وقت امیدواروں کی صحت جانچ کے نتائج کو دھیان میں نہیں رکھا گیا ہے۔ سبھی امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ ان امیدواری تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی جانچ فوجی صدر دفتر کے ذریعے کی جائے گی۔

امیدوار، نتیجے سے متعلق جانکاری یونین پبلک سروس کمیشن  کی ویب سائٹ  http://www.upsc.gov.inسےبھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم  امیدواروں کے نمبر ، حتمی نتائج کا اعلان کے 15دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور یہ 30دنوں کی مدت کے لئے دستیاب رہیں گے۔ امیدواروں کی توجہ غیر منتخب امیدواروں کے نمبروں اور دیگر تفصیلات کو منظر عام پر لانے سے متعلق  اسکیم پر بھی مبذول کرائی جاتی ہے، جس کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایسے غیر منتخب امیدوار اپنے نمبر ڈاؤن لوڈ کرتے وقت اپنے متبادل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یونین پبلک سروس کمیشن کا      اپنے کیمپس میں ایگزامینیشن ہال  کے نزدیک ایک سہولیاتی کاؤنٹر ہے۔ امیدوار اپنے امتحان سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری ؍ وضاحت کام کے ایام میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر011-23385271,011-23381125 اور 011-23098543 سے حاصل کر سکتے ہیں۔

نوٹ: مکمل فہرست دیکھنے کے لئے ہماری اس سے متعلق انگریزی ریلیز پر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More