39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چنئی میں ڈیفنس ایکسپو- 2018 کو زبردست مقبولیت حاصل

Urdu News

نئی دہلی، ڈیفنس ایکسپو   گزشتہ دس سال  میں دنیا  میں اپنے قسم  کا ایک  سب سے بڑا  ایونٹ  بن گیا ہے۔  پہلی مرتبہ  ڈیفنس  ایکسپو  ایونٹ  11 سے 14 اپریل  2018   تک  چنئی میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ایونٹ یعنی پروگرام کو زبردست   اور مثبت   مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اس کی  کافی  پذیرائی ہوئی ہے۔   اس ایونٹ کا مقام  چنئی کے نزدیک ایسٹ کوسٹ روڈ پر کانچی پورم ڈسٹرکٹ کے تیر وادنتھل میں    ہے۔    ڈیفنس   ایکسپو  2018 کی    تاریخ کے اعلان کےفوراً بعد  بیرون ملکوں اور گھریلو دفاعی صنعتوں  دونوں نے شرکت   کے لئے کافی دلچسپی ظاہر کی ہے۔   42 ملکوں نے   پہلے ہی اپنی شرکت  کی تصدیق  کردی ہے اور آنے والے دنوں میں اس تعداد  میں اضافے  کا امکان ہے۔

 جن ملکوں نے ڈیفنس  ایکسپو  میں شرکت کی توثیق کی ہے ان میں دفاعی   سازوسامان  تیار کرنے والے ملکوں امریکہ  ، برطانیہ ، روس  فرانس  ،اسرائیل،  کوریا اور سویڈن   وغیرہ  شامل ہیں۔

ڈیفنس   ایکسپو   میں بہت  سے وفود  بھی وزارتی سطح پر  شرکت کرسکتے ہیں   ۔ بری ، بحری اور ہوائی فوج کے    چوٹی کے افسران   بھی ڈیفنس   ایکسپو  2018  میں شرکت  کررہے ہیں ۔

اس ڈیفنس  ایکسپو  2018  کا اصل موضوع  ہے کہ دنیا  میں ہندستان  کو دفاعی  سازوسامان تیار کرنے والے ایک بڑے مرکز  کے طور  پر  پیش کیا جائے ۔ اس سے ہندستا ن میں  دفاعی  سازوسامان  تیار کرنے والی  صنعتوں  میں  زبردست  جوش و خروش پیدا ہوا ہے  جس سے انہیں  اپنے ہی ملک میں تیار کئے گئے  سازوسامان اور آلات کو دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

 تقریباً   دس کمپنیاں ہر روز   ڈیفنس   ایکسپو کے لئے جگہ  کی بکنگ کررہی ہیں۔  ڈیفنس  ایکسپو  2018  تقریباً   دو لاکھ مربع  میٹر جگہ پر منعقد ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More