37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر بھامرے نے فوج کے سالانہ سمینار 18-2017 کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری ڈاکٹر شبھاش بھامرے نے آج  مانک شاہ سینٹر  میں   ملک کی تعمیر میں    فوج کی خدمات  سے متعلق    فوج کے   سالانہ سمینار 18-2017 کا  افتتاح کیا۔   سمینار کا مقصد  ملک کی تعمیر کی تئیں ہندستانی فوج کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے اور   مستقبل کی شرکت کے لئے نئے شعبو ں کی نشاندہی کرنا ہے۔

اپنے اہم خطبے میں  ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ اس وقت    دفاع سے متعلق   60 فی صد ضرورتیں   درآمد کے ذریعہ  پوری کی جاتی ہیں۔   تاہم    یہ  میک ان انڈیا مہم     کے ساتھ ایک بڑی تبدیلی ہے   ۔ آنے والے سالو ں میں    ہمارے دفاع سے متعلق بجٹ کا ایک بڑا   حصہ  جو اب   غیر ملکی کمپینوں کو جاتا ہے،   ملک میں دفاعی سازو سامان تیار  کرنے والی صنعت کو   جائے گا۔

 فوج کے کردار کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر بھامرے نے  کہا    پین انڈیا   فٹ پرنٹ نے  صحیح معنوں میں  متعدد   تباہ کاری جیسی    صورتحال میں سب سے پہلے  حرکت میں آنے کا  ثبوت پیش کیا ہے   اور ہمارے   شہریوں کی قیمتی جانیں   بچائی ہیں۔    ملک  فوج کا  اس کی  کوششوں اور خدمات  کے لئے   شکرگذار ہے۔

ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ   ہندستانی   فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ    شہری آبادی  اور  بنیادی ڈھانچے  کو نشانہ بناتے ہوئے    جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ البتہ   ہماری سیکورٹی فورسیز کی طرف سے   مخصوص کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو   ہلاک کردیا گیا ہے۔   انہوں نےمزید کہا کہ ملک کی سلامتی کو   نقصان  پہنچانے والے    عناصر کو    ختم کرنے    اور  ان کا صفایا کرنے   کے لئے  مضبوط   کارووائیاں جاری  رکھنے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں شورش پسندی پر کافی حد تک قابو پالیا گیاہے۔ انہوں نے اس موقع پر    دوکتابیں  ، پروفیسر  گوتم سین    کی ہندستان کی   سیکورٹی اسٹراٹیجی: ڈیفنس  ، مزاحم کا مقصد   ، اور گلوبل  انوولمنٹ اور ریٹارئرڈ کرنل گوتم داس کی    ماؤنٹین وار فیئر اینڈ دی انڈین آرمی  : ٹو ورلڈس اینڈ  ایفکیٹیو ڈیٹرا ں  کیبپلیٹی کا بھی اجرا کیا۔  فوج کے   سربراہ   جنرل  ویپن راوت نے اس موقع پر  استقبالیہ     خطاب کیا۔

دن بھر چلنے والے اس سمینار میں تعلیم ، سماجی نظام  ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے  اور معاشی ترقی  کے علاوہ دور دراز کے علاقوں  میں رہنے والے    لوگوں کوایک دوسرے  کے ساتھ جوڑنے جیسے  اہم شعبوں میں بھارتیہ فوج کی خدمات  جیسے  اہم  پہلوؤں    پر تبادلہ خیال ہوا۔

سمینار میں تینوں افواج کے  سینئر سرکردہ   افسروں اور موجودہ  افسروں کے علاوہ   وزارت دفاع ڈی آر ڈی او   ، ڈیفنس  پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ، اسٹریٹیجک  کمیونٹی کے افسروں  اور میڈیا کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More