29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایس ایل وی نے کامیابی سے ایک ساتھ 31 سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے

Urdu News

نئی دہلی، اسرو کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) نے اپنی 42ویں اڑان میں کامیابی کے ساتھ 710 کلو گرام  وزنی کارٹوسیٹ-2 سیریز کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-30 ساتھی سیٹلائٹس کے ساتھ سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا۔ اسے پی ایس ایل وی، سی-40 کا نام دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل وی-40کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 29 منٹ پر فرسٹ لانچ پیڈ سے چھوڑا گیا۔ 16منٹ 37سکنڈ کے اڑان  کے بعد سیٹلائٹ نے اینگل 97.55ڈگری کے کونے پر جھکے 503کلومیٹر کے پولر سنکرونس آربٹ کو حاصل کرلیا۔ آگے کے 7منٹ میں کارٹوسیٹ-2سیریز کا سیٹلائٹ آئی این ایس –آئی سی اور 28 کسٹمر سیٹلائٹ طے شدہ مرحلوں میں پی ایس ایل وی سے کامیابی کے ساتھ الگ ہو گئے۔ پی ایس ایل وی-سی-40 کے چوتھے مرحلے کو مقررہ وقت کیلئے دوبار چھوڑا گیا تاکہ 365 کلومیٹر اونچائی پولرآربٹ کو حاصل کیاجاسکے۔ اس میں ہندوستان کا مائیکروسیٹ کامیابی سے الگ ہو گیا۔

کامیابی کے سات منٹ میں کارٹوسیٹ-2 سیریز سیٹلائٹ آئی این ایس-آئی سی اور 28 کسٹمرسیٹلائٹ طے کردہ مرحلوں میں پی ایس ایل وی سے کامیابی کے ساتھ الگ ہو گئے۔ پی ایس ایل وی سی-40 کے چوتھے مرحلے نے 365کلومیٹر کی بلندی کے پولر مداد حاصل کرنے کیلئے مختصر وقفے کیلئے دوبار سرکئے، جس میں ہندوستان کا مائیکروسیٹ کامیابی سے الگ ہوگیا۔

علیحدہ ہونے کے بعد کارٹوسیٹ 2 سیریز کے دو شمسی اریز خودبخود نصب ہو گئے اور بنگلورو میں اسرو کے ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور کمانڈنٹ ورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) نے سیٹلائٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ ؤنے والے دنوں میں سیٹلائٹ کو اس کے فائنل کنفیگریشن کیلئے لایا جائے گا۔ اس کے بعد وہ اپنے پین کرومیٹک (بلیک اینڈ وائٹ) اور ملٹی اسپکٹرل (کلر) کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرنا شروع کر دے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More