33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچیس جنوری 2021 کو 11واں ووٹروں کا قومی دن (این وی ڈی) منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کا انتخابی کمیشن، 25 جنوری 2021 کو 11واں ووٹروں کا قومی دن (این وی ڈی) منانے جارہا ہے۔

بھارت کے عزت مآب صدر جناب رام ناتھ کووند انتخابی کمیشن کے ذریعے نئی دہلی میں منعقد کی جارہی قومی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ پروگرام نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا اور قابل احترام صدر ورچول طریقے سے راشٹرپتی بھون سے اس میں شرک ہوں گے۔

قانون و انصاف، مواصلات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد مہمان ذی وقار کے طور پر اس تقریب میں موجود ہوں۔

اس سال کے این وی ڈی کا موضوع ہے ’اپنے ووٹروں کو بااختیار، چوکس، محفوظ اور معلومات سے لیس بنانا‘۔ اس کے تحت انتخابات کے دوران ووٹروں کی سرگرمی اور شراکت داری کا تصور کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران محفوظ طریقے سے انتخابات کرانے کے تئیں انتخابی کمیشن کی عہد بستگی پر بھی مرکوز ہے۔

بھارتی کمیشن کمیشن کے یوم تاسیس یعنی 25 جنوری  1950 کو منانے کے لئے 2011 سے ہر سال 25 جنوری کو ملک بھر میں ووٹروں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ این وی ڈی تقریب کا اصل مقصد ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرنا، انھیں سہولت فراہم کرنا اور خاص طور پر نئے ووٹروں کا زیادہ سے زیادہ اندراج کرنا ہے۔ ملک کے ووٹروں کے تئیں وقف اس دن کا استعمال رائے دہندگان کے درمیان بیداری پیدا کرنے اور انتخابی عمل میں معلومات کے ساتھ ان کی حصے داری کو فروغ دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ این وی ڈی کے پروگرام کے دوران نئے ووٹروں کو ان کے الیکٹر ووٹر آئیڈینٹٹی کارڈ (ای پی آئی سی) یعنی باتصویر ووٹر شناختی کارڈ سونپے جاتے ہیں۔

پروگرام کے دوران بھارت کے قابل احترام صدر سال 2020-21 کے لئے قومی ایوارڈ پیش کریں گے اور انتخابی کمیشن کے ویب ریڈیو: ’ہیلو ووٹرس‘ کا افتتاح کریں گے۔ بہترین انتخابی طور طریقے کے لئے قومی ایوارڈ ریاستی اور ضلع سطح کے افسران کو مختلف شعبوں جیسے آئی ٹی پہل، حفاظتی بندوبست، کووڈ-19 کے دوران انتخابی بندوبست، خوش اسلوبی کے ساتھ انتخابات کا انعقاد کرانا اور رائے دہندگان کے درمیان بیداری پیدا کرنا اور ان تک رسائی حاصل کرنا جیسے شعبوں میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے دیا جائے گا۔ ووٹروں کی بیداری میں گراں قدر تعاون دینے کے لئے قومی ہستیوں، سی ایس او اور میڈیا گروپ جیسے اہم حصص داروں کو قومی ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن کا ویب ریڈیو: ’ہیلو ووٹرس‘: یہ آن لائن ڈیجیٹل ریڈیو سروس ووٹرس بیداری پروگراموں کو نشر کرے گا۔ یہ بھارت کے انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک لنک کے توسط سے دستیاب ہوگا۔  ریڈیو ہیلو ووٹرس کے پروگرام  کا طرز مقبول عام ایف ایم ریڈیو  خدمات کے مطابق رکھنے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ ملک بھر میں ہندی، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں گیتوں، ڈراموں، مباحثوں، اسپاٹس، انتخابات سے متعلق خبروں وغیرہ کے ذریعے ووٹرس کو انتخابی عمل کی جانکاری اور تعلیم دینے کا کام کرے گا۔

مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد ای- ای پی آئی سی یعنی ای-ایپک پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پانچ نئے ووٹروں کو ای-ایپک اور باتصویر ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کریں گے۔ ای-ایپک، باتصویر ووٹر شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ایڈیشن ہے جسے ووٹر ہیلپ لائن ایپ اور ویب سائٹ https://voterportal.eci.gov.in/ اور https://www.nvsp.in/ کے ذریعے ایکسس کیا جاسکتا ہے۔

پروگرام کے دوران جناب پرساد الیکشن کمیشن کی تین اشاعتوں کا اجرا بھی کریں گے۔ ان دستاویزات کی کاپیاں بھارت کے قابل احترام صدر کو پیش کی جائیں گی۔ ان اشاعتوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

وبا کے دوران الیکشن کا انعقاد – ایک باتصویر سفر: یہ باتصویر کتاب عالمی وبا کے دوران انتخابات کرانے کے چیلنجنگ سفر کو پیش کرتی ہے۔ کمیشن نے ملک میں متعدد انتخابات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرایا، جس کا آغاز راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات سے ہوا۔ اس کے بعد بہار میں اسمبلی انتخابات ہوئے جو عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں اس طرح کی سب سے بڑی مہم تھی۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں 60 انتخابی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات بھی ہوئے۔

ایس وی ای ای پی اینڈیورس: لوک سبھا انتخابات 2019 کے دوران بیداری سے متعلق اقدامات: یہ کتاب 2019 میں منعقدہ 17ویں لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹروں کو بیدار کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات، اختراعات اور پہل کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس میں پولنگ کو ’دیش کا مہاتہوار‘ کہا گیا ہے جو جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اسے صنف، ذات، عقیدہ اور مذہب کی بندشوں سے اوپر اٹھ کر ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔

چلو کریں متدان: یہ ایک کامک بک ہے جس کا مقصد رائے دہندگان سے متعلق معلومات کو دلچسپ اور خیالات کو مہمیز دینے والا بنانا ہے۔ نوجوان، نئے اور مستقبل کے رائے دہندگان کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کامک میں انتخابی طریقہ کار کے بارے میں بڑے پیمانے پر رائے دہندگان کو واقف کرانے کے لئے دلچسپ اور متعلقہ کرداروں کو شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More