29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت اور جنگلات پر بھارت – آسیان چوتھی وزارتی میٹنگ کے لئے مشترکہ بیان

Urdu News

نئی دہلی، آسیان ملکوں کے زراعت  اور جنگلات کے وزیروں اور  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی  وزیر     ( حکومت ہند )  نے 12 جنوری ، 2018 ء کو نئی دلّی میں چوتھی آسیان – بھارت وزارتی میٹنگ   برائے  زراعت و جنگلات   منعقد کی ۔ اس میٹنگ کی مشترکہ  صدارت  تھائی لینڈ کے زراعت اور امداد باہمی  کے اداروں کے وزیر  جناب  گری سادا  بون رَچ  اور حکومت ہند   کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر   رادھا موہن سنگھ     کے ذریعہ کی گئی ۔

          ہمیں  آسیان – بھارت کے پلان آف ایکشن ( پی او اے ) 15-2011 ء  کے نفاذ   میں پیش رفت پر  اطمینان  ہے  ، جو   آسیان – بھارت ساجھیداری  برائے امن ، ترقی اور یکساں  خوشحالی    کے لئے نافذ کیا گیا ۔  ہم نے اپنے  سینئر عہدیداروں   کو  پی او اے  کے مکمل  نفاذ کی ہدایت دی ہے  ، جو  خوراک ،  مویشی پروری  اور ماہی پروری سمیت   زراعت اور  جنگلات کے ساتھ ساتھ  2015 ء کےبعد پائیدار ترقی   کے اہداف  کے حصول   میں  تعاون کریں گے اور   اس سے متعلق اقوام متحدہ کی   بھوک سے متعلق  چیلنج    سے  نمٹنے میں مدد گار ہو گا ۔

          خاص طور پر ،   زراعت میں عالمی صلاحیت کے لئے   باہمی طور پر متفقہ   تحقیق و ترقی  ، ٹیکنا لوجی کی منتقلی اور صلاحیت سازی کے فروغ   کے لئے ایکشن پروگرام کے تحت  2013 ء سے 2015 ء کے درمیان صلاحیت سازی کے  چار اقدامات کو نافذ کیا گیا ، جن میں  یہ شامل ہیں ۔  (  i ) زرعی توسیع  ( ای  توسیع )  کے لئے آئی ٹی ایپلی کیشن  ( ii ) بیج کی کوالٹی کو  کنٹرول کرنے والا قومی نظام ( iii ) پھلوں اور سبزیوں کے لئے  نامیاتی   سرٹیفکیٹ کا اجراء ( iv ) سرحد پار  کی  مویشیوں  کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے روایتی اور مولیکولر تکنیک   ۔ ہم نے   اس بات کو بھی نوٹ کیا  کہ افزائشی  بایو ٹیکنا لوجی  کو استعمال کرتے ہوئے  بھینسوں کی پیدائش   کے بارے میں تربیت  فراہم کی گئی ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ  2018 ء میں   امداد باہمی  اور  خوراک کی سکیورٹی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بندوبست کے ذریعے بھارتی خواتین   اور آسیان کی خواتین  کو  با اختیار بنانے   کا پروگرام  زیادہ بہتر طریقے سے نافذ کیا جائے ۔

          ہم مندرجہ ذیل شعبوں میں مشترکہ پروجیکٹوں کو ترجیح دیتے ہیں : ( i ) روز گار کے مواقع کے لئے  زرعی – جنگلاتی  اقدامات  ، ( ii ) فارم کے نفاذ  اور مشینری    کے لئے  عملی مظاہرے اور  تبادلے   اور ( iii ) پدری خطوط  پر جینیات میں بہتری   اور   ایک نئے طرح کے چاولوں  کا فروغ  کا شامل  ہے ۔

          ہم پانچویں آسیان – بھارت وزارتی میٹنگ برائے زراعت و جنگلات کے لئے   2019 ء میں برونئی دارالسلام میں  میٹنگ کرنے پر  رضا مند ہو گئے ہیں ۔

          ہم  پُر خلوص میزبانی اور  میٹنگ کے لئے کئے گئے  شاندار بندوبست کے لئے   بھارت کے عوام اور حکومت   کی ستائش کرتے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More