26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیٹرولیم کے وزیر کی صحت کے وزیر جے پی نڈا سے ملاقات ایم سی آئی کے ذریعے میڈیکل کالجوں کے معاملے کے معائنے پر تبادلہ خیال

केन्‍द्रीय पेट्रोलियम मंत्री श्री धर्मेन्‍द्र प्रधान ने केन्‍द्रीय स्‍वास्‍थ्‍य मंत्री श्री जे.पी. नड्डा से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،اڈیشہ میں باری پاڑہ کے پنڈت رگوناتھ مرمو میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التوا معاملوں کو حل کرنے کیلئے صحت کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج ایک میٹنگ کی۔ پیٹرولیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ میٹنگ میں ان مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) کے ذریعے معائنے سے متعلق کچھ دیگر گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کو درپیش ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ان کالجوں کے معائنے کیلئے ایم سی آئی کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 24 مئی 2017 تک ایک رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری (صحت) اڈیشہ حکومت بھی وزارت صحت کے سینئر افسرو ں کے ساتھ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ میٹنگ میں ایچ ایف ڈبلیو کے سکریٹری سی کے مشرا بھی موجود تھے۔ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے مطلع کیا کہ اڈیشہ حکومت نے عمل آوری کیلئے ضروری کارروائی کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More