26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانی کی بچت اور بندوبست، عوامی تحریک بننا چاہئے: نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی،   آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج  نئی دہلی میں وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال  اور وزارت کے سیکریٹری جناب یوپی سنگھ کے ساتھ مشترکہ طورپر 14زمروں میں 82 نیشنل واٹر ایوارڈز تقسیم کئے۔

اس موقع پر سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ہندوستان میں پانی کی قلت نہیں ہے، بجائے اس کے پانی کے بندوبست کا معقول طریقہ  دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں کے لئے قومی سطح کے واٹر ایوارڈ تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور یہ شدت کے ساتھ محسوس کرتے ہیں کہ پانی کے بچت میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ تمام  آبی وسائل کے شعبوں کے لئے نیا نظریہ ضرور ی ہے اور نیشنل واٹر ایوارڈ اس سلسلے میں ایک اچھا قدم ہے۔

چند اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جو ہندوستان میں پانی کے مؤثر بندوبست کے لئے ضروری ہیں، جناب گڈکری نے کہا کہ اوکھلا بیراج میں 400 ایم ایل ڈی پانی کو صاف کیا جائے گا اور اس سے وزیر آباد بیراج کی وساطت سے پورے دہلی میں استعمال میں لایاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ہے  جو  پروجیکٹ پردھان منتری کرشی سینچائی  یوجنا (پی ایم ایس کے وائی)کے تحت مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے لئے نہر سے آبپاشی کی جگہ پر پائپ سے آبپاشی کو ترجیح دی گئی ہے اور ان نہروں کو پانی کی بربادی روکنے کے لئے کنکریٹ سے بنایا جارہا ہے۔

گنگا کی صفائی  مشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کنبھ میلے کے دوران پانی نرمل اور اویرل دونوں تھا اور بھارت کے لوگوں نے اس صفائی ستھرائی کو اچھی طرح دیکھا۔ گنگا ندی میں ڈولفنس ، کچھوے اور پرندے دیکھے گئے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ندی کے پانی کا معیار کافی بہتر ہوا ہے۔ تمام ایوارڈ یافتگان اور شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب گڈکری نے عوام سے پانی کی بچت کے مسئلے کو عوامی تحریک بنانے میں عوامی شرکت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی بھرپائی اور آبی ذخائر کو بہتر بنانا وغیرہ بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے نیشنل واٹر ایوارڈ کی بحالی پر اپنی خوشی ظاہر کی، کیونکہ یہ بارہ سال کے  بعد دوبارہ شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پانی کی بچت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی سمت ایک بہت بڑا قدم ہے۔ تمام ایوارڈیافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب میگھوال نے عوام سے ترغیب پانی کی اپیل کی تاکہ ان کے علاقوں میں پانی کو بہتر طورپر استعمال میں لایاجاسکے۔ انہوں نے وزارت سے ہر سال نیشنل واٹر ایوارڈ  تقسیم کرنے کی اپیل کی  اور شرکاء کو  یہ یقین دلایا کہ آئندہ سال یہ ایوارڈ زیادہ بہتر ہوں گے۔

اپنے استقبالیہ تقریر میں وزارت کے سیکریٹری جناب یوپی سنگھ نے کہا کہ جہاں تک آبی وسائل کا تعلق ہے تو ملک انتہائی پیچیدہ مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فی کس دستیابی آزادی کے مقابلے میں اب ایک چوتھائی ہے، تاہم آبی وسائل کا بہتر بندوبست وقت کی ضرورت ہے۔ ایوارڈ ز کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے تقریباً 376 اندراج موصول ہوئی تھیں اور اچھے کاموں کا ایوارڈ ملنا چاہئے۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ قومی سطح پر ایوارڈز کا فقدان ہے ، جو ریاستوں ، اضلاع اور بلدیاتی اداروں کے مابین صحت مند مسابقت کے لئے تمام آبی شعبے کا احاطہ کریں ، اس کے لئے نیشنل واٹر ایوارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں  نے امید ظاہر کی کہ ایسی تقریبات میں مستقبل میں شرکت کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگ آگے آئیں گے۔

6 زون میں (زیر زمین پانی کی بھرپائی، ندیوں کا احیاء اور آبی ذخائر کی تشکیل کے معاملے میں بہترین ضلع کے تین زمروں کے ساتھ )،بہترین ریاست(عام ؍خصوصی)، بہترین گاؤں پنچایت، بہترین میونسپل کارپوریشن،  پانی کی بچت کے لئے نئی ٹیکنالوجی کی بہترین تحقیق؍اختراع ؍اپنانے کے لئے ، بہترین عوامی تحریک چلانے، پانی کی بچت کے فروغ کے لئے بہترین ٹی وی شو، ہندی ؍انگریزی؍ علاقائی زبان میں بہترین اخبار، کیمپس میں پانی کا کامیابی کے ساتھ استعمال کرنےوالے بہترین ادارے، بہترین ریسیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن(آر ڈبلیو اے)،مذہبی؍تفریحی تقریبات کا بہتر انعقاد اور سیاحت میں پانی کا استعمال، صنعتی پانی کی بچت کرنے والی بہتر صنعت اور پانی کی بہتر ریگولیٹری  اتھارٹی   سمیت 14 زمروں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ایوارڈ میں تمام زمروں کے لئے ایک ٹرافی، توسیفی سند، دو لاکھ روپے، 1.50 لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہیں، جو کچھ زمروں میں بالترتیب اول ، دوئم، سوئم ایوارڈز حاصل کرنے والے شامل ہیں۔

مہاراشٹر ، گجرات اور آندھرا پردیش کو  بہترین ریاست کے زمرے میں پہلا، دوسرا اور تیسرا نیشنل واٹر ایوارڈز دیئے گئے۔ریاست مہاراشٹر کے میڈیکل  ایجوکیشن، آبی وسائل اور کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ  کے وزیر جناب گریش مہاجن  حکومت مہاراشٹر کے آبی بچت اور پروٹوکول کے وزیر جناب رام شنڈے نے ریاست مہاراشٹر کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔بہترین واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کا ایوارڈ مہاراشٹر واٹرریسورسیز ریگولیٹری اتھارٹی ، پونے نے حاصل کیا ہے۔ ان شعبوں میں پانی کی بچت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے متوقع اضلاع کے زمرے میں ایک علیحدہ ایوارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

آبی وسائل، ندی کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت نے بھارت میں آبی وسائل کے بندوبست کی اہمیت پر زور دینے کے لئے نیشنل واٹر ایوارڈ تشکیل دیا ہے۔ ان ایوارڈز کا اصل مقصد پورے ملک میں قومی سطح پر پانی کی بچت کے لئے کی جارہی بہترین کوششوں کو سامنے لانا اور غیر سرکاری اداروں (این جی او)، گرام پنچایتوں، شہری بلدیاتی اداروں، واٹر یوزر ایسوسی ایشنوں ، کارپوریٹ سیکٹر ، افراد سمیت تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنا  ہے، تاکہ وہ آبی وسائل کا بہتر طریقہ سے بندوبست کرسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More