40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیوش گوئل کا اے سی ایم اے کے سالانہ اجلاس سے خطاب

Urdu News

تجارت و صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے انڈین آٹوموٹیو کمپوننٹ مینوفیکچررز سے امداد باہمی ، اشتراک اور وابستگی کے جذبے کے ساتھ کام کرنے اور باقی دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے اور اعتماد کے ساتھ ترقی کرنے کی اپیل کی۔ آج آٹوموٹیو کمپونینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( اے سی ایم اے) کے 60 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچررز نے پچھلے کچھ سالوں میں ترقی کی ہے اور خود کو عالمی سطح پر مسابقتی ہونے پر آگے بڑھایا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت مستقبل کے لئے تیار ہے اور کووڈ کے بعد کی دنیا میں فاتح بن کر ابھرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران کے وقت ہی میں ہماری تنظیم سے سب سے اچھا باہر آتا ہے۔ تجارت کو فروغ دینے ، ٹکنالوجی کی اپ گریڈیشن، معیار بڑھانے، معلومات کو جمع کرنے اور پھیلانے کے اقدامات کے ذریعہ اے سی ایم اے اس نئے معمول میں پیش پیش رہ سکتا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ پورے ملک نے وزیر اعظم شری نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کی واضح اپیل کو اپنا لیا ہے تاکہ آگے کی راہ کے لئے باقی دنیا کے ساتھ طاقت اور اعتماد کی پوزیشن سے مصروف ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لچکدار عالمی سپلائی چین میں قابل بھروسہ شراکت داروں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ ہم اپنی عالمی مصروفیت کو بڑھائیں گے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہم کاروبار کو بڑھانے اور مسابقتی قیمتوں پر اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے میں زبردست مواقع دیکھ رہے ہیں۔

ہندوستانی معیشت میں مثبت رجحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ” پچھلے مہینے میں ریلوے میں ہم پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی مال ڈھلائی کو چار فیصد بڑھا چکے ہیں۔ موجودہ مہینے میں یہ رجحان اس سے بھی بہتر ہے۔ ٹریکٹر کی فروخت پہلے سے ہی بحال کر دی گئی ہے۔ دو پہیہ اور تین پہیوں میں بھی بہت اچھی رغبت دیکھنے کو مل رہی ہے”۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں بیلٹ کو مضبوط کرنے ، پیداواریت کو بہتر بنانے ، لاگت کے ہر عنصر کو دیکھنا اور بہتر حل تلاش کرنا شروع کرنا چاہئے تاکہ صارفین کے لئے ترجیحی سپلائر بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فاضل پرزوں کا کاروبار اے سی ایم اے کے لئے بہت زیادہ مواقع کھول سکتا ہے اگر صنعت زیادہ قابل استطاعت اور پرکشش طریقوں کی طرف دیکھنا شروع کر دے۔ انہوں نے آٹو صنعت کے لئے اختراعی مالی اعانت فراہم کرنے کی اپیل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More