22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے تئیں اظہار تشکر پیش کیا

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے تئیں اظہار تشکر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، انہوں نے لکھا، ’’ہم ذہنیت سازی کرنے والے اور ہمارے ملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے جفاکش اساتذہ کے شکر گزار ہیں۔ یوم اساتذہ کے موقع پر، ان کی غیر معمولی کوششوں کے لئے ہم ان کے تئیں اظہار تشکر پیش کرتے ہیں۔ ہم ڈاکٹر ایس۔ رادھاکرشنن کو، ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘

’’ زبردست معلومات کے حامل ہمارے اساتذہ سے بہتر کون ہمارے ملک کی شاندار تاریخ سے ہمارے رشتے کوعمیق بنائے گا۔ حالیہ # من کی بات پروگرام کے دوران، میں نے اساتذہ کے لئے، ہماری عظیم جدوجہد آزادی کے غیر معروف پہلوؤں سے متعلق طلبا کو پڑھانے کے بارے میں ایک خیال ساجھا کیا تھا۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More