27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی این ایس نے کوچی میں آپریشنل تیاری مشق پر نظرثانی کی

Urdu News

نئی دہلی،  بحریہ کے سربراہ (سی این ایس) ایڈمرل سنیل لامبا ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، 18مارچ 2019 کو کوچی پہنچے ، جس کا مقصد حال ہی میں اختتام پذیر سالانہ تھیٹر کی سطح کی تیاری اور آپریشنل مشق (ٹی آر او پی ای ایکس) کا جائزہ لینا اور اس سے آگہی حاصل کرنا تھا۔ تینوں بحریہ کمانوں کے کمانڈر اِن چیف حضرات اور سینئر آپریشنل  کمربستگی سے وابستہ متعدد کمانڈر حضرات اور بھارتی برّی فوج ، فضائیہ اور بھارتی ساحلی محافظ دستے کے نمائندگان نے  نیول بیس کوچی میں منعقدہ اس تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

دن بھر چلنے والی ٹی آر او پی ای ایکس 2019 کے اہتمام کا مقصد بھارتی بحریہ کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا اور اس سے متعلق مشق کو انجام دینا تھا۔ بھارتی بحریہ کی تعیناتی کا فلسفہ اس کا حقیقی  احتساب ہوتا ہے اور  اس کے تحت  اس کی جنگی صلاحیت کے جائزے کا کام اس میٹنگ میں زیر غور لایا گیا۔  اس مشق سے جو سبق حاصل ہوں گے وہ بھارتی بحریہ کو جنگی تعیناتیوں کے لئے صحیح صحیح اندازے فراہم کریں گے اسی لحاظ سے بحریہ اپنے مختلف شعبوں کو استحکام بخشے گی، آپریشنل لاجسٹکس کا جائزہ لے گی اور ساز وسامان اور تربیتی تقاضوں کی تکمیل کرے گی۔

بحریہ کے سربراہ نے بحریہ کے بڑے افسروں اور دیگر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے مظاہر ے پر مبارکباد پیش کی اور مشق کے دوران ان کے ذریعے جس وابستگی اور لگن کا مظاہرہ کیا گیا اس کی ستائش کی۔ سی این ایس نے ہر کس وناکس کو تلقین کی کہ وہ آپریشنوں میں حوصلہ بلند رکھیں اور محفوظ ترین ساحل اور محفوظ ترین سمندر کو یقینی بناتے ہوئے چوکسی بنائے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ہمیشہ بحری علاقے کے تحفظ اور قومی مفادات کی سلامتی اور تحفظ کیلئے  کمربستہ رہے گی۔

سالانہ مربوط تھیٹر سطح کی آپریشنل تیاری مشق کو مختصراً  ٹی آر او پی ای ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بھارتی بحریہ کے تحت سب سے بڑی بحری مشق بحر عرب  اور شمالی بحر ہند میں ماہ فروری میں انجام دی گئی تھی۔ ٹی آر او پی ای ایکس 2019  اس لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی مشق ہے کہ اس میں آئی او آر پر احاطہ کیا گیا ہے اور جغرافیائی لحاظ سے اس کا دائرہ کافی وسیع ہے اور اس میں متعدد یونٹوں نے شرکت کی۔ یہ مشق 7 جنوری 2019 سے شروع ہوئی تھی اور اس نے بھارتی بحریہ کو 14 فروری 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد ہر لحاظ سے آپریشنل تیاری کی صورت میں چاق وچوبند رہنے کا سبق فراہم کیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے تقریباً 60 بحری  جہازوں ، بھارتی ساحلی  محافظ دستے کے 12 جہازوں اور 60 طیاروں نے ٹی آر او پی ای ایکس 2019 میں حصہ لیا۔  یہ مشق ایسی تھی جس میں تینوں خدمات کے دیگر اراکین خشکی اور سمندر دونوں لحاظ سے شامل تھے اور برّی فوج اور فضائیہ کا عملہ بھی شانہ بہ شانہ ایک اثاثے کے طور پر موجود رہا۔ ٹی آر او پی ای ایکس کے اہتمام سے قبل 22 اور23 جنوری 2019 کو ‘سی ویجل’ یا بحری چوکسی نام کی ایک مشق کا اہتمام کیا گیا تھا جو طویل ترین ساحلی دفاعی مشق تھی اور اس میں تمام تر ساحلی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے دیگر بحری عناصر کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

مجموعی طور پر مذکورہ مشق نیوی کی کمربستگی اور صلاحیت کا اظہار تھی اور اس سے یہ ظاہر ہوا کہ بحریہ سونپی جانے والی ہر طرح کی ذمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دے سکتی ہے اور قومی مقاصد کے حصول میں مددگار ہوسکتی ہے۔ ایڈمرل شام کے وقت کوچی سے روانہ ہوگئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More