33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیوش گوئل نے آج ‘‘ایل سہیوگ ’’نام کا ویب پورٹل شروع کیا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتیہ ریلوے نے اپنے وسیع  نیٹ ورک اور ملک  کے طول و ارض  میں   اپنی موجودگی  کے ساتھ   ہمیشہ  ہی سماج کی خدمت  میں سب سے آگے  رہا ہے۔  2022 تک نیا ہندستان  بنانے کے وزیراعظم کے خواب سے ترغیب پاکر  ریلویز  مسافروں کے آرام دہ سفر کی  حالت کو بہتر  بنانے کے لئے     دوسری باتوں کے ساتھ   اپنے بنیادی ڈھانچے،   ٹکنالوجی اور   صفائی ستھرائی کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے   متعدد اقدامات   کررہی ہے۔

 بھارتیہ ریلویز نے اس شبعوں میں مواقع کی نشاندہی کی ہے جہاں     کارپوریٹ کے ساتھ     اشتراک    ہوسکتا ہے جہاں  ان کے    ریلویز کے ہوئے معاشی نظام پر مثبت اثرات  مرتب ہوسکتے ہیں۔     اس سلسلہ میں    ریلویز   اور کوئلے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے  آ ج یہاں ایک ویب پورٹل   www.railsahyog.inشروع کیا ہے  ۔ یہ ویب پورٹل   کارپوریٹ سماجی  ذمہ داری فنڈ (سی ایس ای آر) کے ذریعہ  ریلوے اسٹیشنوں پر اور اس کے  قرب جوار میں سہولیات پیدا کرنے میں تعاون    کے لئے    کارپوریٹ اور  ای ایس یو کو ایک  پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔   ریلوے بورڈ کے چیرمین   جناب اشونی لوہانی     ،  ریلوے بورڈ کے  دوسرے اراکین ،  کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر  اندر جیت سنگھ   ،  ریلوے  اور کوئلہ کی وزارت کے اعلی حکام کے ساتھ  اس موقع پر موجود تھے ۔

ایسی کمپنیاں جو اس سلسلہ میں خواہش کرنے کی خواہش مند ہوں، کو  مذکورہ پورٹل پر خود کو   رجسرڈ کراسکتی ہیں۔     ان کی درخواستوں پر ریلوے حکام کے ذریعہ کارروائی کی جائے گی۔     پہلے آو اور پہلے خدمت کرو کی بنیاد پر    ان درخواستو ں کی فہرست کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا    اور منتخب درخواست دہندگان کو    ریلویز   /آر آئی ٹی ایس  / ریل ٹیل وغیرہ جیسی  نامزد ایجنسیوں  میں    فنڈ جمع کرنے   کے تعلق سے  مطلع کیا جائے گا۔   نامزد ایجنسیاں اس کے بعد   کام  کو انجام دیں گے۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے  کہا کہ     ‘ ریل سہیوگ  ’پورٹل  ریلوےمیں پروجیکٹوں  کی بدلتے   وقت  اور رفتار     کے ساتھ تکمیل کی ایک مثال ہے۔    اس پورٹل کی خصوصیت  اس کی    سہل پسندی  اور شفافیت ہے  ۔   یہ پورٹل     ریلوے کے ساتھ اشتراک کے لئے    صنعت / کمپنیوں / تنظیموں  کو مواقع فراہم کرے گا۔    یہ پورٹل نہ صرف مسافروں کے لئے مفید ہوگا بلکہ ریلوے کے قرب و جوار میں رہنے والوں کے لئے بھی مفید ہوگا۔    وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ     اس پہل کے تحت کام کئے جانے والوں  کی شناخت شدہ ہر ایک سرگرمی کے   سامنے درج لاگت   کس نشاندہی کی نوعیت کی ہے بلکہ      اس اشترا کے ذریعہ اچھےمعیاری اثاثوں کی تعمیر کو یقینی بنانے کی کوشش پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔  وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  پورٹل میں  افراد   کے علاوہ   پرائیوٹ اور سرکاری اداروں  سمیت     ریلوے کے ساتھ    سے متعلق   سی ایس آر تعاون کے لئے   ایک   پلیٹ فارم  پر بھی  زور دیا گیا ہے۔

 اس موقع پر ریلو ے بورڈ کے  چیئرمین جناب اشونی لوہانی نے کہا کہ      ‘ریل سہیوگ پورٹل’  ریلوے کے ساتھ تعاون    میں کمپنیوں کو درپیش  تمام رکاوٹیں  پیش کی جائے گی۔ پرائیوٹ کمپنیوں   کو ریلوے میں   پروجیکٹوں کے عمل درآمد کی آزادی حاصل ہے۔     وہ سرگرمیاں جن کی    شناخت    سی ایس آر کے ذریعہ فنڈ فراہم  کی جائے گی،  وہ حسب ذیل ہیں۔

  • تمام ریلوے اسٹیشنوں کے    اطراف کے علاقوں میں بیت الخلاؤں کی تعمیر جہاں   سستے  سنیٹری پیڈ ، وینڈنگ مشین اور  خواتین  کے بیت الخلا  میں    انسی نیریٹر  اور مردو ں کے بیت الخلا میں  کنڈوم  ، وینڈنگ مشین  کی سہولت    ہوگی۔   اس پر فی اسٹیشن  تقریباً  22 سے 30 لاکھ روپے  تک کی لاگت آئے گی۔

https://www.railsahyog.in/images/slide1.jpg

  • ہاٹ اسپاٹ  قائم کرکے تمام  ریلوے اسٹیشنوں پر  مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا،   اس پر  فی اسٹیشن تقریباً 10.30  لاکھ روپے سے 12.30 لاکھ  روپے تک کی لاگت آئے گی۔

https://www.railsahyog.in/images/slide2.jpg

ریلوے اسٹیشنوں کے پلیٹ فارموں پر   معمر شہریوں /  معذور افراد کے لئے     سہولت کے طو رپر  بنچ  فراہم کرنے  اس پر    فی سیٹ  تقریباً 17500 روپے سے  47500روپے تک کی لاگت آئے گی۔

https://www.railsahyog.in/images/slide4.jpg

  • ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے  2175 بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر  بوتل   کرشنگ مشنیں نصب کی جائیں گی   ۔ ریلوے  کے مسافروں کے ذریعہ  پھینکی گئیں خالی پلاسٹک کے پانی اور  کولڈ ڈرنکس کی بوتلوں کو  ان مشینوں میں کر ش کیا جائے گا۔   اس سے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی   کی روک تھام کی جائے گی۔  اس پر   فی مشین   3.5 لاکھ روپے سے     4.5 لاکھ روپے تک کی لاگت آئے گی۔

https://www.railsahyog.in/images/slide5.jpg

سووچھ بھارت کے لئے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ڈسٹ بن    نصب کئےجائیں گے جن سے   ریلوے اسٹیشنوں کے پاس  کوڑے کچرے کی روک تھام میں مد د ملے گی۔ ریلوے اسٹیشنوں اور پلیٹ فاموں   کے تمام علاقوں میں   ویٹ/ڈرائی ویسٹ    کے لئے  علیحدہ ڈسٹ بن کی ضرورت ہوگی۔  اس پر   ڈسٹک بن کے   فی سیٹ ( 2 ڈسٹ بن)   پرتقریباً 4500 روپے کی لاگت  آئے گی۔

https://www.railsahyog.in/images/slide3.jpg

موصولہ رد عمل کی بنیاد پر     سی ایس آر کے ذریعہ فنڈ کی فراہم کے لئے مزید اضافی   آٹموں پر غور کیا جائے گا۔

کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے   درج ذیل ای میل کے ذریعہ    براہ کرم  ‘‘ریل سہیوگ ’’ سے رابطہ کریں۔

Email: info@railsahyog.in

فیس بک اور ٹوئیٹر پر   ریل سہیوگ  کو فالو کرنے کے لئے  براہ کرم ذیل میں دیئے گئے  لنک کو دیکھیں

Facebook-https://www.facebook.com/RailSahyog

Twitter- https://twitter.com/RailSahyog

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More