26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ڈبلیو ایچ او اور ٹاٹا ریلئٹی کے مابین مفاہمتی عرضداشت

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بری فوج اور ٹاٹا ریلئٹی اور ہاؤسنگ  کے مابین ایک مفاہمتی عرضداشت  پر 22 اگست ، 2019 ء کو دستخط عمل میں آئے ہیں ، جو ایک  تاریخی سنگِ میل ہے ۔

          مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کی رو سے بری فوج کا عملہ  گرو گرام ، چنئی ، بنگلورو ، پنے جیسے شہروں سمیت  10 دیگر شہروں میں  تعمیر ہوئے ٹاٹا ریلئٹی پین انڈیا کے پروجیکٹوں کے تحت  13  پروجیکٹوں کے تحت تیار مکانات میں فوری طور پر  رہائش اختیار کر سکے گا ۔ یہ رہائش  اس عملے کو  11 فی صد سے 27 فی صد تک کی رعایتی شرح پر فراہم کی جائے گی ۔

          اس کے ساتھ ہی بری فوج کی فلاح و بہبود  سے متعلق ہاؤسنگ ادارے  ( اے ڈبلیو ایچ او ) کے تحت ایک نئے عہد کا بھی  آغاز ہوا ہے ۔ یہ ادارہ پہلے ہی  بری فوج کے عملے کے لئے عمدگی کی حامل رہائشی اکائیاں فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہا ہے ۔ یعنی بری فوج کا ، وہ عملہ ، جو ملک بھر میں دور دراز علاقوں میں تعینات  ہے ،  اس کے لئے رہائشی اکائیوں کی فراہمی اے ڈبلیو ایچ او  کا مقصد رہا ہے ۔  اب اے ڈبلیو ایچ او مقتدر نجی بلڈروں سے رعایتی شرحوں پر  مکان حاصل کر سکے گا ۔ اس سے قبل  یہ ادارہ سپاہیوں کے لئے از خود مکانوں کی تعمیر کیا کرتا تھا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More