34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیرس معاہدے (1971) کے ضمیمہ میں آرٹیکل IIاورIII سلسلے میں حکومت جمہوریہ ہند کا اعلانیہ

Urdu News

نئی دہلی، 28مارچ 2018 کو عالمی حقوق املاک دانشوراں سے متعلق ادارے نے ایک اعلانیہ مشتہر کیا ہے جس کے تحت حکومت ہند کی جانب سے 7 اکتوبر 1974 کو رقم جمع کرائی گئی تھی جس کا تعلق خواندگی اور فنون ہائے لطیفہ  سے متعلق اشیاء کے تحفظ سے متعلق برن کنوینشن  کی توثیق سے تھا۔ یہ توثیق 9 ستمبر 1886 کو عمل میں آئی تھی اور اسے 24 جولائی 1971 کو نظر ثانی کے عمل سے گزارا گیا تھا (برائے کرم برن نوٹیفکیشن 59 ملاحظہ فرمائیں) بعد ازاں اس سلسلے میں یکم فروری 1984 اور 7 جون 1984 کے ڈیپوزٹ اور اعلانیے منظر عام پر آئے تھے جس کے تئیں جمہوریہ ہند نے آرٹیکل IIاورآرٹیکل III اور برن کنوینشن کے ضمیمے (برن کنوینشن کے بالترتیب نمبر ان 108 اور 110 ملاحظہ فرمائیں) کے سلسلے میں اساتذہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ 10 برسوں کی مدت کے دوران یعنی جو مدت 10 اکتوبر 2024 کو مکمل ہوگی۔ مذکورہ اعلانیہ جمہوریہ ہند کی سرزمین کے معاملے میں 28 مارچ 2018 سے نافذالعمل رہے گا۔

مذکورہ  ضمیمے کے آرٹیکلII کی رو سے جمہوریہ ہند کسی بھی فن پارے کے ترجمے کے خصوصی اختیارات کے متبادل کے حصول کا مستحق ہوگا۔ یہ وہی ترجمہ ہوگا جو مجاز حکام کے ذریعہ صرف تدریسی وظیفے یا تحقیق کے مقاصد کے لئے اشاعتی یا اشاعت سے متعلق دیگر شکلوں میں از سرنو منظر عام پر لایا گیا ہوگا۔ ضمیمے کا آرٹیکل نمبر III جمہوریہ ہند کو کسی بھی فن پارے کو از سر نو منظر عام پر لانے کا متبادل فراہم کرے گا۔ یہ وہی فن پارہ ہوگا جو اشاعت یا اس سے متعلق دیگر شکلوں کے لئے تیار کیا گیا ہوگا یا اسے قانونی طور پر سمعی اور بصری شکل میں لایا گیا ہوگا اور اس ایڈیشن کو جو 6 ماہ تک تقسیم یا فروخت نہ کیا گیا ہوگا۔ یہ شرط اس صورت میں لاگو نہیںہوگی جب ٹرانسلیشن یعنی ترجمے کے حقوق کے مالک نے اس کا ز خود ترجمہ نہ کیا ہو یا کسی کو ترجمے کی جازت نہ دی ہو یا پھر یہ ترجمہ کسی ایسی زبان میں کیا ہو جو بھارت میں عام طور پر استعمال نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ بھارت 28 اپریل 1928 سے برن کنوینشن کا رکن ہے اور ضمیمہ کے آرٹیکل IIاورIII کے مطابق اپنی جانب سے وقتاً فوقتاً اعلانیہ داخل کرتا رہا ہے ۔ موجودہ مشتہری بھارت کے سابق پوزیشن کی ایک کڑی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More